Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
تلنگانہ حکومت کا 22-A اراضی پر اہم فیصلہ، GHMC، HMDA یا DTCP منظور شدہ زمینوں کی رجسٹریشن کی اجازت

تلنگانہ حکومت کا 22-A اراضی پر اہم فیصلہ، GHMC، HMDA یا DTCP منظور شدہ زمینوں کی رجسٹریشن کی اجازت

اعتماد 1 day ago

ذرائع:تلنگانہ حکومت نے 22-A کے تحت ممنوعہ اراضی کے معاملے میں اہم فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی زمین کو GHMC، DTCP یا HMDA کی منظوری حاصل ہے تو 22-A فہرست میں شامل ہونے کے باوجود اس کی رجسٹریشن کی جاسکتی ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ ریاست بھر میں گزشتہ ایک ماہ سے 22-A ممنوعہ اراضی کا معاملہ تنازع کا باعث بنا ہوا ہے۔ عہدیداروں کی جانب سے رجسٹریشن روک دیے جانے سے زمین مالکان میں تشویش پیدا ہوگئی تھی۔ حکومت نے بتایا کہ ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق پہلے کے مقابلے میں 3.50 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی کو نئی طور پر 22-A فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ تاہم، حکومت نے اعتراف کیا کہ اراضی کو فہرست میں شامل کرنے کے عمل کے دوران کچھ غلطیاں بھی ہوئی ہیں۔ اس دوران ممنوعہ اراضی کے ساتھ بعض علاقوں میں نجی اراضی، کھلے پلاٹس اور رہائشی مکانات بھی 22-A فہرست میں شامل ہوگئے، جس کے نتیجے میں محکمہ رجسٹریشن نے ان کی رجسٹریشن روک دی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Etemaad Urdu Daily