Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
امریکہ میں سڑک حادثہ، تلنگانہ کی 31 سالہ خاتون ہلاک

امریکہ میں سڑک حادثہ، تلنگانہ کی 31 سالہ خاتون ہلاک

اعتماد 22 hrs ago

ذرائع:تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ خاتون امریکہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئیں، جس کے بعد ان کے خاندان اور آبائی علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت سوپریا کے طور پر ہوئی ہے، جو محبوب آباد ضلع کے مری پیڈ منڈل ہیڈکوارٹر سے تعلق رکھتی تھیں۔ وہ شادی شدہ تھیں اور ملازمت کے سلسلے میں امریکہ کی ریاست میسوری میں مقیم تھیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق سوپریا ایک کار میں سفر کر رہی تھیں کہ ایک ٹرک نے پیچھے سے ان کی کار کو ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ سوپریا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔حادثے میں ان کے ساتھ سفر کرنے والی ایک اور ہندوستانی نوجوان خاتون کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Etemaad Urdu Daily