ذرائع:یوٹیوب نے نئے کریئیٹرز کے لیے مونیٹائزیشن کے قواعد سخت کردیئے ہیں۔ یکم فروری 2027 سے یوٹیوب پارٹنر پروگرام (YPP) میں اشتہارات اور یوٹیوب پریمیم سے آمدنی کے لیے لانگ فارم ویڈیوز پر 365 دن میں 8 ہزار گھنٹے واچ ٹائم اور شارٹس پر 90 دن میں 2 کروڑ ویوز درکار ہوں گے، جبکہ ایک ہزار سبسکرائبرز کی شرط برقرار رہے گی۔ شارٹس سے مستقل آمدنی کے لیے ہر 90 دن میں کم از کم ایک کروڑ ویوز حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ ویوز کم ہونے پر شارٹس کی آمدنی عارضی طور پر روک دی جائے گی، تاہم چینل YPP میں برقرار رہے گا اور لانگ فارم ویڈیوز سے آمدنی جاری رکھی جاسکے گی۔ موجودہ YPP کریئیٹرز پر نئی انٹری شرائط لاگو نہیں ہوں گی۔ فین فنڈنگ اور یوٹیوب شاپنگ کے لیے 500 سبسکرائبرز، 3 ہزار گھنٹے واچ ٹائم یا 30 لاکھ شارٹس ویوز کی موجودہ شرائط برقرار رہیں گی۔ یوٹیوب 'پریمیم لائٹ' سبسکرپشن بھی عالمی سطح پر متعارف کرا رہا ہے، جس کی بھارت میں ماہانہ قیمت 89 روپے ہوگی۔

