Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
اسرائیلی افواج یونان کے ساحل پر کشتیوں کو روکنے کی کوشش کر رہی ہیں: صمود فلوٹیلا

اسرائیلی افواج یونان کے ساحل پر کشتیوں کو روکنے کی کوشش کر رہی ہیں: صمود فلوٹیلا

The Inquilab 2 weeks ago

یونان کے قریب غزہ جانے والے امدادی بیڑے کو اسرائیلی نگرانی اور ممکنہ روک تھام کا سامنا ہے، فلوٹیلا کے مطابق سمندر میں صورتحال تیزی سے کشیدہ ہو رہی ہے۔ ہیلی کاپٹروں، ڈرونز اور نامعلوم جہازوں کی موجودگی نے ممکنہ کارروائی کے خدشات بڑھا دیئے ہیں، جبکہ بیڑے نے فوری اقدام کی اپیل کی ہے۔

گلوبل صمود فلوٹیلا نے پیر کی شام کہا کہ اسرائیلی افواج یونان کے ساحل کے قریب غزہ جانے والے انسانی امدادی جہازوں کو روکنے کی کوشش کر رہی ہیں، اور سمندر میں بڑھتی ہوئی نگرانی اور دھمکی آمیز رویوں کا حوالہ دیا۔ ایک بیان میں گروپ نے کہا کہ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کا بیڑاجو اس وقت یونان کے قریب سفر کر رہا ہے تاکہ غزہ کی پٹی کی جانب گلوبل صمود مشن میں شامل ہو سکے'فعال فوجی نگرانی اور دباؤ' کا سامنا کر رہا ہے۔ فلوٹیلا نے 'حکمت عملی میں شدت' کے ایک ٹائم لائن کی وضاحت بھی کی۔

بیان کے مطابق فلسطینی وقت کے مطابق شام۷؍ بجکر ۲۷؍ منٹ پر چار جہازوں نے اطلاع دی کہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر ان کے گرد چکر لگا رہا ہے۔ رات۹؍ بجکر ۵۳؍ منٹ پر شرکاء نے اطلاع دی کہ تین ڈرون ان کے اوپر منڈلا رہے تھے اور فاصلے پر ایک نامعلوم جہاز تھا جس نے جان بوجھ کر اپنی نیویگیشن لائٹس بند کر رکھی تھیں۔ گروپ نے بحری ٹریکنگ ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک امریکی لاک ہیڈ مارٹن طیارہ حالیہ پیش رفت سے کچھ دیر قبل بیڑے کے اوپر سے گزرا۔ بیان کے مطابق بعد میں شرکاء نے نامعلوم کشتیوں اور سفید روشنیوں کو فلوٹیلا کے پیچھے سے قریب آتے ہوئے دیکھا۔ گروپ نے کہا کہ یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ جلد ہی روکنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

اسرائیل نے ۲۰۰۷ءسے غزہ کی پٹی پر سخت ناکہ بندی مسلط کر رکھی ہے، جس کے باعث وہاں کے۲۴؍ لاکھ افراد قحط کے دہانے پر ہیں۔ اکتوبر۲۰۲۳ء میں اس نے غزہ پر دو سالہ شدید حملہ شروع کیا، جس میں ۷۲؍ ہزار سے زائد افراد ہلاک، ایک لاکھ ۷۲؍ ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے، اور محصور علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Inquilab