Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
امریکہ گوتم اڈانی کے خلاف بدعنوانی کے الزامات واپس لے گا، کانگریس کی سخت تنقید

امریکہ گوتم اڈانی کے خلاف بدعنوانی کے الزامات واپس لے گا، کانگریس کی سخت تنقید

The Inquilab 1 week ago

امریکہ میں گوتم اڈانی کے خلاف مبینہ فراڈ کیس بند کئے جانے کی خبروں پر کانگریس نے مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی نے الزام لگایا کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے اور روسی تیل معاملہ میں حکومت نے قومی مفادات کے بجائے اڈانی کو فائدہ پہنچانے کو ترجیح دی۔

ہندوستان کے معروف صنعت کار گوتم اڈانی کی کمپنی سے منسلک ایک کیس جو امریکہ میں چل رہا تھا، اس کو ختم کئے جانے کی خبر نے ایک نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ دراصل 'بلومبرگ' نے ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی اتھاریٹی گوتم اڈانی کے خلاف چل رہے دھوکہ دہی کے کیس کو ختم کرنے کی طرف قدم بڑھا رہی ہے۔ امریکہ سے سامنے آئی اس رپورٹ کے بعد کانگریس نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ کانگریس نے 'بلومبرگ' کی اس رپورٹ کا عنوان بشکل اسکرین شاٹ اپنے 'ایکس' ہینڈل پر شیئر کیا ہے، اور لکھا ہے کہ ''امریکہ میں اڈانی پر چل رہا فراڈ کیس بند ہو جائے گا۔ اب صاف ہے کہ مودی نے امریکہ کے ساتھ یکطرفہ (تجارتی) معاہدہ اس لئے کیا تاکہ اڈانی کو راحت مل سکے۔ ''

अमेर‍िका में अडानी पर चल रहा फ्रॉड का केस बंद हो जाएगा.

अब साफ है क‍ि मोदी ने अमेर‍िका के साथ एकतरफा डील इसल‍िए की ताक‍ि अडानी को राहत म‍िल सके.

यही वजह है क‍ि मोदी अमेर‍िका के आगे खुलकर बोल नहीं पाते हैं. ट्रंप ज‍ितना कहते हैं, मोदी उतना ही करते हैं.

मोदी पूरी तरह से… pic.twitter.com/QE6fNniGl9

کانگریس نے اڈانی معاملہ میں پی ایم مودی کو پوری طرح کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ''اسی وجہ سے مودی امریکہ کے آگے کھل کر بول نہیں پاتے ہیں۔ ٹرمپ جتنا کہتے ہیں، مودی اتنا ہی کرتے ہیں۔ مودی پوری طرح سے کمپرومائزڈ ہیں۔ '' لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے بھی اس معاملہ میں اپنا تلخ رد عمل ظاہر کیا ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر صاف لفظوں میں لکھا ہے کہ ''کمپرومائزڈ پی ایم نے ٹریڈ ڈیل نہیں، اڈانی کی رِہائی کا سودا کیا۔ ''

Compromised PM ने trade deal नहीं, अडानी की रिहाई का सौदा किया।

کانگریس نے مزید ایک معاملہ میں مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ دراصل 'دی اکونومک ٹائمز' نے روس سے ایندھن کی خرید میں چھوٹ کی مدت کار بڑھانے سے متعلق حکومت ہند کی امریکہ سے گزارش پر ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا ہے کہ ''مودی حکومت نے ملک کی انرجی سیکورٹی معاملہ پر امریکہ کے سامنے جو خود سپردگی کی، اس کی قیمت پورا ملک پٹرول، ڈیزل، گیس کی شدید قلت سے ادا کر رہا ہے۔'' کانگریس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ''پہلے مودی حکومت نے امریکہ کے کہنے پر روس سے سستا تیل خریدنا بند کیا۔ پھر جنگ کے درمیان امریکہ نے ہندوستان کو روس سے تیل خریدنے کی چھوٹ دی، جو۱۶؍ مئی کو ختم ہو رہی ہے۔ اب ایک بار پھر مودی حکومت بجائے خود ملک کے مفاد میں فیصلہ لینے کی جگہ ٹرمپ کے آگے گڑگڑا رہی ہے، روس سے تیل خریدنے کی اجازت مانگ رہی ہے۔''

मोदी सरकार ने देश की energy security का अमेर‍िका के सामने जो समर्पण किया उसकी कीमत पूरा देश पेट्रोल, डीजल, गैस की भारी किल्लत से चुका रहा है।

पहले मोदी सरकार ने अमेरिका के कहने पर रूस से सस्ता तेल खरीदना बंद किया। फिर युद्ध के बीच में अमेर‍िका ने भारत को रूस से तेल खरीदने की… pic.twitter.com/hJwhS6r5F6

مودی حکومت پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ جو فیصلہ ہمارا ہونا چاہیے تھا، اس کی اجازت ایک تیسرے ملک سے طلب کی جا رہی ہے۔ اس سے زیادہ ملک کی سالمیت اور خود مختاری کا کیا مذاق بنے گا۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ ''ایپسٹین فائل اور اڈانی کی وجہ سے مودی ہندوستان کے وقار کا سودا کر رہے ہیں۔ ہم کس ملک سے تیل لیں گے، یہ طے کرنے والا امریکہ کون ہوتا ہے؟'' ساتھ ہی کانگریس نے یہ بھی لکھا ہے کہ ''ہندوستان کا فیصلہ ہندوستان لے گا، ہم ہندوستان کے لوگ لیں گے، نہ کہ وہائٹ ہاؤس میں بیٹھا کوئی امریکی۔ '' آخر میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ''ایک کمپرومائزڈ وزیر اعظم کا خمیازہ پورا ملک بھگت رہا ہے۔ شرمناک!''

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Inquilab