Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
پیٹرول ڈیزل کی قیمت بڑھی انتخابات ختم ہوتے حکومت کی ''وصولی'' شروع :کانگریس

پیٹرول ڈیزل کی قیمت بڑھی انتخابات ختم ہوتے حکومت کی ''وصولی'' شروع :کانگریس

The Inquilab 1 week ago

کانگریس نے پیٹرول، ڈیزل اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے پر وزیرِ اعظم نریندرمودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انتخابات ختم ہوتے ہی حکومت نے عوام سے 'وصولی' شروع کر دی ہے۔

کانگریس نے پیٹرول، ڈیزل اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے پر وزیرِ اعظم نریندرمودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انتخابات ختم ہوتے ہی حکومت نے عوام سے 'وصولی' شروع کر دی ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں نریندر مودی کو 'مہنگائی مین' قرار دیتے ہوئے کہاکہ ''مہنگائی مین مودی نے آج پھر عوام پر کوڑا برسایا۔ پیٹرول اور ڈیزل تین تین روپے مہنگا کر دیا گیا، جبکہ سی این جی کی قیمت میں بھی دو روپے اضافہ کر دیا گیا۔ انتخابات ختم، مودی کی وصولی شروع۔ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے اور عام لوگوں پر مسلسل مالی بوجھ بڑھایا جا رہا ہے۔''

اسی دوران کانگریس کے شعبۂ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ جب عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں کم تھیں یا گر رہی تھیں تو کانگریس مسلسل یہ مطالبہ کرتی رہی کہ اس کا فائدہ ہندوستانی صارفین تک پہنچایا جائے اور گھریلو سطح پر گیس، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی جائیں، لیکن ایسا نہیں کیا گیا اور صارفین کو کوئی راحت نہیں ملی۔
انہوں نے مزید الزام لگایا کہ اب مغربی ایشیا میں جنگ کے باعث عالمی تیل قیمتوں میں اضافے اور اسمبلی انتخابات کے اختتام کے بعد مودی حکومت نے پہلے کمرشیل ایل پی جی کی قیمتیں بڑھائیں اور اب پیٹرول و ڈیزل بھی مہنگا کر دیا ہے۔ جئے رام رمیش کے مطابق اس اقدام سے مہنگائی میں مزید اضافہ یقینی ہے، جو موجودہ مالی سال میں تقریباً چھ فیصد تک پہنچ سکتی ہے، اور اس سے اقتصادی ترقی کی رفتار کے اندازوں پر بھی منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Inquilab