Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
گھاٹکوپر: پان کی دکان سے منشیات فروشی، دکان پر بلڈوزر کارروائی

گھاٹکوپر: پان کی دکان سے منشیات فروشی، دکان پر بلڈوزر کارروائی

The Inquilab 1 week ago

کارپوریٹر راکھی جادھو اور دھرمیش گری کی شکایت پر بی ایم سی انتظامیہ اور پولیس نے انہدامی کارروائی کی۔

شہریوں کی طرف سے مسلسل کئی شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ گھاٹ کوپر (ایسٹ) کے تلک روڈ علاقے میں واقع 'ترویدی پان ہاؤس' نامی دکان سے منشیات فروخت ہو رہی ہیں۔ اس پس منظر میں مقامی کارپوریٹر کی شکایت پر بی ایم سی نے پولیس کے بندوبست میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ دکان کو بلڈوزر سے منہدم کر دیا۔ یہ کارروائی مقامی شہریوں کے تحفظ کے مسئلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی۔ اس کارروائی کیلئے مقامی ایم ایل اے پراگ شاہ کی رہنمائی میں کارپوریٹر راکھی جادھو اور کارپوریٹر دھرمیش گری نے پہل کی۔ دکان کو منہدم کرنے کی کارروائی پنت نگر پولیس اسٹیشن اور 'این' میونسپل وارڈ نے مشترکہ طور پرکی ہے۔

اس ضمن میں کارپوریٹر راکھی جادھو نے ایک ویڈیو بھی جاری کیا ہے جس میں دکاندار کی گاڑیوں سے غیر قانونی طور پر لائی گئی نشیلی اشیا نکال کر اس پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اور اس کے بعد جے سی بی سے اس کی دکان کو منہدم کرنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اس تعلق سے راکھی جادھو نے کہاکہ ''ہم منشیات کے خلاف جنگ کو تیز کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ علاقے میں امن برقرار رکھنے اور نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے شہریوں کو بھی فوری طور پر انتظامیہ کو ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں مطلع کرنا چاہیے۔ '' علاقے کے شہریوں نے اس کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے منشیات کے خلاف اٹھائے گئے سخت اقدامات کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Inquilab