Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ممبئی یوتھ کانگریس کا 'شہری مزدور انصاف مہم' اور 'ممبئی کا حق' مہم کا اعلان

ممبئی یوتھ کانگریس کا 'شہری مزدور انصاف مہم' اور 'ممبئی کا حق' مہم کا اعلان

The Inquilab 1 week ago

شہر کو تعمیر کرنے والے مزدوروں کو آج بھی طبی سہولیات، قانونی تحفظ اور عزت و احترام حاصل نہیں ہے: زینت شبرین۔

ممبئی پردیش یوتھ کانگریس کی صدر زینت شبرین، یوتھ کانگریس کے انچارج پونیت سنگھ پریا اور دیگر عہدیداران سنیچر کو ممبئی کانگریس دفتر میں پریس کانفرنس کی اوربتایا کہ ملک کی معاشی راجدھانی ممبئی کو کھڑا کرنے والے لاکھوں شہری مزدور آج بھی غیر محفوظ، غیر منظم اور استحصالی حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ صفائی ملازمین، گھریلو مزدور، آٹو رکشا ڈرائیور اور غیر منظم شعبے سے وابستہ کارکنوں کو حکومت بنیادی حقوق، سماجی تحفظ اور باعزت زندگی سے محروم رکھے ہوئے ہے۔ اس لئے ممبئی یوتھ کانگریس انہیں انصاف دلانے کیلئے 'شہری مزدور انصاف مہم' کا آغاز کر رہی ہے۔اسی کے ساتھ ہی کانگریس لیڈروں نے 'ممبئی کا حق' مہم کے تحت ممبئی کی بدعنوان اور غیر فعال انتظامیہ کے خلاف سڑکوں پر اتر کر احتجاجی تحریک چلانے کی وارننگ بھی دی ۔اس موقع پر زینت شبرین اور پونیت سنگھ پریا نے شہری مزدوروں اور ممبئی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ۹۸۱۱۸۶۷۴۷۴؍ نمبر پر مسڈ کال دے کر بڑی تعداد میں اس مہم سے جڑیں۔زینت شبرین نے کہا کہ شہر کو تعمیر کرنے والے مزدوروں کو آج بھی کم از کم اجرت، سماجی تحفظ، طبی سہولیات، قانونی تحفظ اور عزت و احترام حاصل نہیں ہے۔نئے لیبر قوانین میں گھریلو مزدوروں، گگ ورکرس اور غیر منظم شعبے کے کئی طبقات کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانونی پابندی کے باوجود آج بھی سیور اور سیپٹک ٹینک کی صفائی کے دوران صفائی ملازمین کی اموات ہو رہی ہیں۔ انہیں حفاظتی سازوسامان تک فراہم نہیں کیا جاتا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Inquilab