Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
نیٖٹ پیپر لیک معاملے پر ممبئی یوتھ کانگریس نے ممبئی میٹرو میں عوامی بیداری مہم چلائی

نیٖٹ پیپر لیک معاملے پر ممبئی یوتھ کانگریس نے ممبئی میٹرو میں عوامی بیداری مہم چلائی

The Inquilab 5 days ago

ممبئی یوتھ کانگریس کی صدر زینت شبرین کی قیادت میں سیکڑوں ورکروں نے مسافروں سے بات چیت کی ، بیداری پمفلٹس تقسیم کئے

نیٹ پیپر لیک معاملے کے خلاف کانگریس کی جانب سے ممبئی میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کو ممبئی یوتھ کانگریس کی صدر زینت شبرین کی قیادت میں ممبئی یوتھ کانگریس کے عہدیداران اور کارکنان نے ممبئی میٹرو میں سفر کیا اور نیٹ پیپر لیک معاملے کے خلاف وسیع عوامی بیداری مہم چلائی۔ اس دوران طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے والے پیپر لیک ریکیٹ کے خلاف شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کے کردار کی سخت مذمت کی گئی۔

جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ممبئی میٹرو میں سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں تک پہنچتے ہوئے یوتھ کانگریس کارکنان نے نیٹ پیپر لیک سے متعلق تفصیلی معلومات پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کیے۔ ان پمفلٹس میں ملک بھر میں سامنے آنے والے مختلف پیپر لیک معاملات، گرفتار ملزمین کا پس منظر، اور پیپر لیک ریکیٹ و برسرِ اقتدار بی جے پی سے وابستہ افراد کے مبینہ روابط کا ذکر کیا گیا تھا۔

اس موقع پر یوتھ کانگریس کارکنان نے الزام لگایا کہ پیپر لیک صرف امتحانی نظام کی خامی نہیں بلکہ ایک منظم بدعنوان نظام کا نتیجہ ہے۔

مہم کے دوران کارکنان نے میٹرو مسافروں سے گفتگو کی اور کہا کہ اس گھوٹالے کی وجہ سےنوجوانوں میں شدید غصہ اور بے چینی پائی جا رہی ہے، کیونکہ لاکھوں طلبہ دن رات محنت کرکے امتحان دیتے ہیں، لیکن اگر اقتدار کے تحفظ میں پیپر فروخت کیے جا رہے ہوں تو عام طلبہ انصاف کیلئے کہاں جائیں؟ زینت شبرین نے کہا کہ نیٹ جیسی قومی سطح کی اہم امتحان کا پیپر لیک ہونا نہایت سنگین معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں طلبہ کے کیریئر، والدین کے خواب اور برسوں کی محنت ایک بدعنوان ریکیٹ کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملک کی نوجوان نسل کو انصاف دلانے میں بی جے پی حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Inquilab