Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ممبئی گوا شاہراہ پرٹول وصولی کیخلاف کھار پاڑا میں  صحافیوں کا احتجاج

ممبئی گوا شاہراہ پرٹول وصولی کیخلاف کھار پاڑا میں صحافیوں کا احتجاج

The Inquilab 1 day ago

مظاہرین نے شکایت کی کہ شاہراہ کا تعمیراتی کام ادھورا ہے، اسکے باوجود ٹول وصول کیا جارہا ہے۔

یہاں ممبئی گوا شاہراہ پر کام ابھی تک نامکمل ہے اس کے باوجود یہاں پر ٹول کی وصولی جا ری ہے، اسلئے یہاں پر کھاڑ پاڑا میں سینکڑوں صحافیوں نے رائے گڑھ ضلع پریس کلب کے صدر اور سینئر صحافی ایس ایم دیشمکھ کی قیادت میں زبردست احتجاج کیا۔ اس موقع پر صحافیوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ یہاں پر ٹول کی وصولی نہ کی جائے، لیکن اگر یہ نا گریز ہے تو پہلے ادھورے تعمیراتی کاموں کو پورا کیا جائے، اس کے بعد ہی واجبی ٹول وصول کیا جائے۔ اس شاہراہ محکمہ کے افسر انگو لے کے مطابق یہاں پر روڈ گٹر اور دوسرا کام ادھورا ہے اس بارے میں اور ٹول وصولی کے تعلق سے مرکزی حکومت سے بات چیت کی جائے گی، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں ۔

ایس ایم دیشمکھ نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری سے بھی ملاقات کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو ماہ جون میں اس احتجاج میں شدت پیدا کی جائے گی اس موقع پر بڑی تعداد میں صحافی موجود تھے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Inquilab