Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
آئی ٹی ایم بزنس اسکول نے اے آئی پر مبنی اپنا نیا پروگرام لانچ کیا

آئی ٹی ایم بزنس اسکول نے اے آئی پر مبنی اپنا نیا پروگرام لانچ کیا

The Inquilab 18 hrs ago

آئی ٹی ایم بزنس اسکول نے اے آئی پر مبنی بزنس لیڈرس تیار کرنے کے مقصد سے اپنا نیا فل ٹائم ''ایم بی اے اِن اپلائیڈ اے آئی'' پروگرام لانچ کیا ہے۔

آئی ٹی ایم بزنس اسکول نے اے آئی پر مبنی بزنس لیڈرس تیار کرنے کے مقصد سے اپنا نیا فل ٹائم ''ایم بی اے اِن اپلائیڈ اے آئی'' پروگرام لانچ کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ کو ایسے بزنس پروفیشنلز کے طور پر تیار کرنا ہے جو آرٹی فیشل انٹیلی جنس، آٹومیشن اور اسمارٹ بزنس سسٹمز کے ساتھ مؤثر طریقے سے کام کر سکیں۔ افتتاحی تقریب میں انڈسٹری ماہرین، ماہرین تعلیم اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی، جہاں مستقبل کے کاروبار میں اے آئی کے بڑھتے ہوئے کردار پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پروگرام کے دوران پروفیسر آر ایس منی نے کہا کہ موجودہ دور میں اے آئی پر مبنی مینجمنٹ ایجوکیشن کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ آئی ٹی ایم گروپ کے ٹرسٹی اور سی ای او نتن پُٹچا نے مختلف صنعتوں میں اے آئی کے بڑھتے ہوئے اثرات اور نئے کیریئر مواقع پر اپنے خیالات پیش کیے۔ ڈاکٹر لکشمی موہن (ڈائریکٹر)نے کہا''آرٹی فیشل انٹیلی جنس اب مستقبل کی چیز نہیں رہی، بلکہ یہ آج کاروبار کے کام کرنے اور فیصلے لینے کے طریقے کو تبدیل کر رہی ہے۔ آئی ٹی ایم میں ہمارا ماننا ہے کہ آنے والے وقت کے مینجمنٹ پروفیشنلز کو نہ صرف اے آئی کو سمجھنا چاہئے بلکہ اسے کاروبار میں صحیح طریقے سے نافذ کرنا بھی آنا چا ہئے۔''

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Inquilab