Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
یوکرین: زیلینسکی کا یورپی یونین کی مکمل رکنیت کا مطالبہ،علامتی نشست کو مسترد کیا

یوکرین: زیلینسکی کا یورپی یونین کی مکمل رکنیت کا مطالبہ،علامتی نشست کو مسترد کیا

The Inquilab 11 hrs ago

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی نے یورپی یونین کی مکمل رکنیت کا مطالبہ کرتے ہوئے، علامتی نشست کو مسترد کردیا ،ساتھ ہی اسے غیر منصفانہ قرار دیا، کیونکہ اس سے یوکرین ووٹنگ کے حقوق سے محروم رہ جائے گا۔

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی نے یورپی یونین کی مکمل رکنیت کا مطالبہ کرتے ہوئے علامتی نشست کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے جرمنی کی طرف سے ایسوسی ایٹ رکنیت کی تجویز کو ''غیر منصفانہ'' قرار دیا، کیونکہ اس سے یوکرین ووٹنگ کے حقوق سے محروم رہ جائے گا۔واضح رہے کہ جرمن چانسلر فرڈرک مرز نے حال ہی میں ایک عبوری ''ایسوسی ایٹ ممبر''کا درجہ تجویز کیا تھا، جس کے تحت یوکرین کو یورپی یونین کے اجلاسوں میں ووٹ کا حق نہ ہوتا، بتدریج بجٹ تک رسائی ملتی، اور یورپی یونین کی باہمی دفاعی شق کے تحت سیکورٹی گارنٹیاں دی جاتیں۔ تاہم یوکرین نے یہ تجویز مسترد کر دی۔زیلینسکی کا یورپی یونین میں الحاق کا مطالبہ ہنگری کے سابق وزیراعظم وکٹر اوربان کی حکومت کے خاتمے کے بعد تیز ہوا ہے، جو پہلے یوکرین کی بولی کو ویٹو کر چکے تھے۔

دوسری جانب روس نے الزام لگایا ہے کہ یوکرین نے روس کے زیرِ کنٹرول شہر سٹاروبِلسک میں ایک ہوسٹل پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ۴۸؍ افراد زخمی ہوئے، جن میں۱۲؍ ہلاک ہوئے۔ روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ذمہ داروں کو ''ناگزیر اور سخت سزا'' دی جائے گی۔جبکہ یوکرین نے ہوسٹل پر حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ایک ایلیٹ ڈرون یونٹ کو نشانہ بنایا۔زیلینسکی نے ٹیلیگرام پر کہا کہ ان کی افواج نے روسی فوجی پیداوار کی متعدد سہولیات کو نقصان پہنچایا ہے، اور اب یوکرین گزشتہ سالوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہے۔ ان کے مطابق ۲۰۲۶ء کے آغاز سے یوکرین نے۵۹۰؍ کلومیٹر علاقہ آزاد کرا لیا ہے، جبکہ۸۶۰۰۰؍ روسی فوجی مارے گئے،۵۹۰۰۰؍ زخمی ہوئے، اور۸۰۰؍ قیدی بنائے گئے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Inquilab