Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
مارکو روبیو نے ہندوستانیوں کے خلاف تبصرہ پر کہا 'ہرملک میں احمق پائے جاتے ہیں'

مارکو روبیو نے ہندوستانیوں کے خلاف تبصرہ پر کہا 'ہرملک میں احمق پائے جاتے ہیں'

The Inquilab 5 hrs ago

امریکہ میں ہندوستانیوں کے خلاف نسل پرستانہ تبصرہ پر مارکو روبیو نے کہا ''ہر ملک میں احمق لوگ پائے جاتے ہیں،''ساتھ ہی امریکہ کو ایک خوش آئند ملک قرار دیا جو تارکین وطن سے مالا مال ہوا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ہندوستانیوں کے خلاف نسل پرستانہ تبصرہ پر تشویش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ''ہر ملک میں احمق لوگ'' موجود ہیں، ساتھ ہی امریکہ کو ایک خوش آئند ملک قرار دیا جو تارکین وطن سے مالا مال ہوا ہے۔دریں اثناء اتوار کو نئی دہلی میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے روبیو نے کہا کہ وہ ایسے تبصرہ کو سنجیدگی سے لیں گے، لیکن چند افراد کی ناروا باتوں سے پورے امریکہ کی عکاسی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا، ''میں یقین رکھتا ہوں کہ کچھ لوگوں نے آن لائن اور دیگر جگہوں پر تبصرے کیے ہیں، کیونکہ دنیا کے ہر ملک میں احمق لوگ ہوتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہاں بھی احمق لوگ ہیں۔ امریکہ میں بھی احمق لوگ ہیں جو بیوقوفانہ تبصرے کرتے رہتے ہیں۔''

روبیو نے زور دے کر کہا کہ'' امریکہ ایک بہت خوش آئند ملک ہے، جہاں دنیا بھر سے آنے والے تارکین وطن نے ملک کو تقویت بخشی ہے۔ انہوں نے ہندوستانی معاشرے کے معاشی کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہندوستانی نژاد افراد کی امریکی معیشت میں۲۰؍ ارب ڈالر سے زائد کی شراکت بڑھتی رہے۔وضع زر، عارضی کام اور تعلیمی ویزوں میں حالیہ تبدیلیوں پر روبیو نے کہا کہ یہ ہندوستان کے خلاف نہیں بلکہ عالمی سطح پر امریکی امیگریشن نظام کی جدید کاری کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہکچھ سالوں میں۲۰؍ ملین سے زائد افراد غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوئے، اس لیے اصلاحات کا مقصد نظام کو بہتر بنانا ہے، کسی خاص ملک کو نشانہ بنانا نہیں۔

واضح رہے کہ یہ سوال حالیہ تنازعہ کی طرف اشارہ کر رہا تھا جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی تھی جس میں ہندوستان کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے۔ حالانکہ ٹرمپ نے بعد میں اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے ہندوستان اور وزیراعظم نریندر مودی کی تعریف کی تھی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Inquilab