Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
امریکی وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار کی ملاقات، پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا

امریکی وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار کی ملاقات، پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا

The Inquilab 3 weeks ago

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ واشنگٹن میں اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال، پاک-امریکہ تعلقات اور ایران سے متعلق پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعہ کو مشرقِ وسطیٰ میں امن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور واشنگٹن اور تہران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے حوالے سے بڑھتی ہوئی امیدوں کا خیرمقدم کیا۔ واشنگٹن میں امریکی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد روبیو نے کہا کہ انہوں نے ''مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کے مسلسل کردار'' پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے آفیشیل ایکس اکاؤنٹ پر لکھا:''ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے ایک بامعنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام کرنا ضروری ہے۔''

Met with Pakistani Deputy Prime Minister and Foreign Minister @MIshaqDar50 and thanked him for the role Pakistan continues to play in advancing peace in the Middle East. We agreed upon the importance of working together to further strengthen a meaningful partnership for better… pic.twitter.com/AavTAxBvAd

اسحاق ڈار کی روبیو سے ملاقات سے کچھ دیر قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ آج وہائٹ ہاؤس کے سیچویشن روم میں ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔ ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے بتایا کہ ممکنہ معاہدے کیلئے ایران کو جوہری ہتھیار نہ بنانے پر رضامند ہونا ہوگا، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ہوگا، سمندری بارودی سرنگوں کو ہٹانا ہوگا، ایران پر امریکی ناکہ بندی ختم کی جائے گی اور امریکہ ایران کے اعلیٰ درجے کے افزودہ یورینیم کو ہٹا کر تباہ کرے گا۔ ٹرمپ نے کہا:''مزید اطلاع تک کوئی رقم کا تبادلہ نہیں ہوگا۔ دیگر کم اہم امور پر اتفاق ہو چکا ہے۔ میں اب سیچویشن روم جا رہا ہوں تاکہ حتمی فیصلہ کر سکوں۔ ''

The Deputy Prime Minister/Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a bilateral meeting today with the U.S. Secretary of State, Marco Rubio @SecRubio in Washington D.C.

The two leaders expressed satisfaction over the positive momentum in the Pak-U.S.… pic.twitter.com/s3n4bCeQjh

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ روبیو کے ساتھ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں پاکستان کے سفیر اور دفتر خارجہ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے قیام میں کردار ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست رابطے کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے میں مدد دی۔ اسحاق ڈار کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان پہلی جنگ بندی پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی، جبکہ حالیہ جنگ بندی بھی اسلام آباد کی سفارتی کاوشوں سے ممکن ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے عالمی سطح پر ایک نئی شناخت حاصل کی ہے۔

اسحاق ڈار کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے علاقائی اور بین الاقوامی فریقوں کے ساتھ مسلسل سفارتی رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سے قبل دفتر خارجہ (ایف او) نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار اور مارکو روبیو نے پاک-امریکہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں لیڈروں نے بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ بیان میں کہا گیا:''سیکریٹری روبیو نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی اور ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔ ''دفتر خارجہ کے مطابق دونوں لیڈروں نے تجارت و سرمایہ کاری، سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل اور علاقائی امن، سلامتی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے ذریعے پاک-امریکہ شراکت داری کو آگے بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Inquilab