Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
روس نے جیٹ فیول کی برآمدات پر عارضی پابندی عائد کر دی

روس نے جیٹ فیول کی برآمدات پر عارضی پابندی عائد کر دی

The Inquilab 4 months ago

روس نےجیٹ فیول کی برآمدات پر عارضی پابندی کا اعلان کیا ہے، کیونکہ حکام ملکی مارکیٹ میں ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

روس نے پیر کے روز جیٹ فیول کی برآمدات پر عارضی پابندی کا اعلان کیا ہے کیونکہ حکام ملکی مارکیٹ میں ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ حکومت کے بیان کے مطابق یہ پابندی، جس کا اطلاق کموڈیٹی ایکسچینجز کے ذریعے خریدے گئے جیٹ فیول پر بھی ہوگا، ۳۰؍ نومبر ۲۰۲۶ءتک نافذ رہے گی۔

بیان میں کہا گیا''اس اقدام کا مقصد ملکی ایندھن کی منڈی میں استحکام کو یقینی بنانا ہے۔''حکومت نے واضح کیا کہ اس پابندی میں چند استثنائی صورتیں بھی شامل ہیں، جن میں وہ کھیپ شامل ہیں جو پابندی نافذ ہونے سے پہلے کسٹمز کے مراحل میں داخل ہو چکی تھیں، اور وہ سپلائیز جو بین الحکومتی معاہدوں کے تحت فراہم کی جاتی ہیں۔

ماسکو نے اپریل میں بھی اسی نوعیت کا ایک اقدام متعارف کروایا تھا، جب مقامی پیدا کنندگان کی جانب سے پیٹرول کی برآمدات پر پابندی نافذ کی گئی تھی، جو ۳۱؍ جولائی ۲۰۲۶ءتک برقرار رہی۔ اس وقت حکومت نے کہا تھا کہ اس فیصلے کا مقصد موسمی طلب میں اضافے، زرعی سرگرمیوں اور مشرقِ وسطیٰ کی جغرافیائی سیاسی صورتحال کے باعث عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافے کے دوران ملکی ایندھن کی منڈی میں استحکام برقرار رکھنا تھا۔ حکومت نے مزید کہا کہ وہ ملکی منڈی کو ایندھن کی ''قابلِ اعتماد اور بلا تعطل فراہمی'' یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Inquilab