Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
''کسی بھی سوال کا جواب نہ دینے والی حکومت کو جھکنا پڑا ہے ''

''کسی بھی سوال کا جواب نہ دینے والی حکومت کو جھکنا پڑا ہے ''

The Inquilab 2 hrs ago

وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے بعد راج ٹھاکرے اور ادھو ٹھاکرے کا اعلان کر دہ احتجاجی جلسہ ، تہنیتی جلسے میں تبدیل، طلبہ کی کامیابی پر جشن منایا جائے گا، ابھجیت دپکے کی مکمل حمایت کا اعلان

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے جو کہ کاکروچ جنتا پارٹی کی سب سے بڑی مانگ تھی۔ اسی مانگ کیلئے آج (اتوار) شیو سینا (ادھو) سربراہ ادھو ٹھاکرے اور مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے شیواجی پارک سے سدھی ونایک مندر تک مورچہ نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ دھرمیندر پردھان کےا ستعفے کے بعد ان دونوں نے اعلان کیا ہے کہ مورچہ اب بھی نکلے گا، جلسہ بھی منعقد کیا جائے گا ۔ البتہ اب ا سکی نوعیت احتجاجی جلسے کے بجائے تہنیتی جلسے کی ہوگی۔ اس جلسے میں طلبہ کو مبارکباد دی جائے گی۔ سنیچر کوممبئی میںادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ ماتوشری پر دونوں بھائیوں نے مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی اور دھرمیندرپردھان کے استعفیٰ کو ملک کے نوجوانو ں(جین زی)کی جیت قرار دیا اور کہا کہ ایک کاکروچ نے حکم شاہی کو جھکا دیا اور اس کے غرور کو بھی چکنا چور کر دیا۔ گھمنڈ میںمبتلا حکمرا ں محاذ یہ سوچ رہا تھا کہ اب انہیں مان مانی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کی طاقت نےیہ ثابت کر دیا کہ جب وہ متحد ہو جائے تو کیا کر سکتی ہے ،یہ استعفیٰ اس کی ایک جھلک ہے۔ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ ''پچھلے کچھ دنوں سے ہمارا ملک بے چین ہے۔ اسکی وجہ سب کو معلوم ہے۔ سب سے پہلے میں فطری طور پر ابھیجیت د پکے اورتمام نوجوانوں کی تعریف کرتا ہوں۔ میں ان والدین کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے بغیر کسی خوف کے ان کا ساتھ دیا۔ اس ملک کے نوجوانوں نے انہیں خوف کے سائے سے نکالا ہے۔ ملک کے عوام کو ایسا سمجھا جارہا تھا جیسے ملک میں کوئی لوگ باقی نہیں رہے، وہ صرف کاکروچ ہیں۔ مجھے مچھر کے بارے میں ڈائیلاگ یاد آتا ہےکہ جس طرح ایک مچھر آدمی کو ...اس وقت ایک کاکروچ نے اس حکومت کو جھکنے پر مجبور کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب ابھیجیت دپکے تحریک کی اگلی جو بھی سمت طے کریں گے ان کا ساتھ دیا جائے گا۔ ادھو اور راج نے اتوار کو شیواجی پارک سے سدھی ونایک تک مارچ نکالنے کا اعلان کیا تھا لیکن اب وزیر تعلیم نے استعفیٰ دے دیا ہے، تو کیا یہ مارچ نکالا جائے گا ؟ادھونے کہا کہ مارچ نکالا جائے اور نوجوان کی فتح کا جشن منایا جائے گا۔ جین زی حکومت کو زمین پر لے آئے ہیں: راج پریس کانفرنس کے دوران راج ٹھاکرے نے بھی میڈیا کے سوالات کے جواب دیئے۔ انہوں نے تحریک کی کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ''جین زی نے حکومت کی جڑوں کو اکھاڑ پھینکا ہے۔ حکومت کو پوری طرح سے زمین پر لا کھڑا کیا ہے۔'' انہوں نے کہا کہ کل کے مارچ کیلئے شیواجی پارک کے ویر ساورکر مارگ پر ایک پلیٹ فارم بنایا جائے گا اور وہاں پرسبھی جمع ہوں گےوہاں سے سدھی ونائیک مندر کی جانب مارچ نکالا جائے گا۔''ایم این ایس سربراہ نے کہاکہ ''یہ نوجوانوں کی بہت بڑی جیت ہے۔ ابھیجیت دپکے اور ان کے ساتھیوں کی جدوجہد نے اس میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ کسی بھی سوال کا صحیح جواب نہ دینے والی حکومت کو آخر کار پیچھے ہٹنا پڑا۔ ایسی تحریک پورے ملک میں چلائی جانی چاہئے۔''راج نے کہا کہ یہ غصہ صرف دھرمیندر پردھان تک محدود نہیں ہے، یہ وزیر اعظم تک پہنچ گیا ہے۔ میںنے کل بھی یہی کہا تھاکہ ابھیجیت دپکے جو بھی فیصلےکریں گے، ہم اسکی مکمل حمایت کریں گے ۔'' یاد رہے کہ ادھو ٹھاکرے، آدتیہ ٹھاکرے اور امیت ٹھاکرے دہلی جا کر جنتر منتر پر ابھیجیت دپکے سے مل کر آ چکے ہیں جبکہ راج ٹھاکرے نے ممبئی میں ہوئے طلبہ کے احتجاج میں شرکت کی تھی۔ اس کے بعد آدتیہ ٹھاکرے اور امیت ٹھاکرے نے ایک ترنگا یاترا نکالی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا تھا۔ آج حسب اعلان شیواجی پارک سے سدھی ونایک تک مورچہ نکالا جائے گا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Inquilab