Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
تلوجہ: عید میلاد النبیؐ کا جلوس تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیا

تلوجہ: عید میلاد النبیؐ کا جلوس تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیا

The Inquilab 3 weeks ago

یہاں ہر سال کی طرح اس سال بھی مدرسہ فیضان غریب نواز کی طرف سے عید میلاد النبیؐ کا جلوس نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیا جو فیز- ون علاقے کی مختلف جگہوں سے گزرا اور ٹھیک ڈھائی گھنٹے کے بعد مدرسہ فیضان غریب نواز جہاں سے جلوس شروع ہوا تھا، اسی جگہ اختتام پذیر ہوا۔

یہاں ہر سال کی طرح اس سال بھی مدرسہ فیضان غریب نواز کی طرف سے عید میلاد النبیؐ کا جلوس نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیا جو فیز- ون علاقے کی مختلف جگہوں سے گزرا اور ٹھیک ڈھائی گھنٹے کے بعد مدرسہ فیضان غریب نواز جہاں سے جلوس شروع ہوا تھا، اسی جگہ اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں بڑی تعداد میں عاشق ِ رسول ؐ نے شرکت کی۔ علماء نے آپؐ کی سنت پر چلنے کی تاکید کی اور کہا کہ آپ ؐ نے کہا کہ نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، ہم میں سے کتنے لوگ حضور ؐ کی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچا رہے ہیں۔ نماز ہر حال میں ضروری ہے۔ اس سے غافل نہیں ہونا چاہئے۔ اپنوں کے ساتھ برادرانِ وطن کے ساتھ بھی حسن سلوک سے پیش آنا چاہئے۔

امسال ریکارڈ۱۰۰؍ سے زائد جگہوں پر ناشتے اور ٹھنڈے پانی کے ساتھ کولڈ ڈرنک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ پچھلے سال اس کی تعداد ۵۰؍ تھی۔ شروعات میں ڈی سی پی اور اے سی پی نے آ کر مسلمانوں کو عید میلاد النبیؐ کی مبارکباد دی جبکہ ایم آئی ڈی سی تلو جہ پولیس اسٹیشن کے انچارج پروین بھگت شروع سے آخر تک اپنے افسروں کے ہمراہ موجود رہے۔ پچھلے سال یہ جلوس فیز- ٹو علاقے تک گیا تھا لیکن ایک ناخوشگوار واقع کی وجہ سے اس سال پولیس نے جلوس کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی۔ ایک نوجوان جس نے جھنڈے پر تلوار کی نشانی لگائی تھی، پولیس نے اس جھنڈے کو ضبط کر لیا اور اس نوجوان کو وین میں بٹھاکر لے جایا گیا اور جلوس ختم ہونے کے بعد چھوڑ دیا۔

جلوس کے شرکاء نعرۂ تکبیر، سرکار کی آمد مرحبا، حضور ؐ کی آمد مرحبا، نبی ؐ کا دامن نہیں چھوڑیں گے جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر برادرانِ وطن نے بھی مسلمانوں کو گلے مل کر عید میلاد النبی ؐ کی مبارکباد دی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Inquilab