Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
جے جے اسپتال میں ایم آر آئی کی صرف ایک مشین، مریضوں کو دشواریاں

جے جے اسپتال میں ایم آر آئی کی صرف ایک مشین، مریضوں کو دشواریاں

The Inquilab 2 weeks ago

ڈیڑھ سے ۲؍مہینے کے بعد کا اپائنمنٹ دیاجارہاہے۔ غریب مریض نجی ایم آرآئی سینٹروں پر تشخیص کرانے پر مجبور۔

جے جے اسپتال میں روزانہ ڈھائی سے تین ہزار مریض علاج کیلئے آتےہیں۔ ڈاکٹر ان میں سے متعدد مریضوں کوتشخیص کیلئے ایم آر آئی کرانے کی صلاح دیتے ہیں لیکن یہاں صرف ایک مشین کام کررہی ہے جس سے مریضوں کو ڈیڑھ سے ۲؍مہینے کے بعد کا اپائنمنٹ دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سےسیکڑوں مریض نجی ایم آرآئی سینٹروں جاکرتشخیص کرانے پر مجبور ہیں۔ ان میں بیشتر غریب مریض ہوتے ہیں جنہیں ایم آرآئی کرانے کیلئے مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مریضوں کو درپیش مشکلات کو دیکھتے ہوئے الزام لگایا جا رہا ہے کہ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری اور اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کی جانب سے اسپتال میں ایک اور مشین لگانے کی یقین دہانی کے باوجود اسے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

جے جے اسپتال میں ریاست کے مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میں مریض علاج کیلئے آتے ہیں۔ ان میں سے بیشتر مریضوں کا تعلق معاشی طور پر کمزور طبقوں سے ہوتا ہے لیکن اسپتال میں ڈاکٹروں اورطبی عملے کی تعداد کم ہونے سے مریضوں کے علاج میں دشواری آ رہی ہے۔ اسی طرح پچھلے چند مہینوں سے صرف ایک ایم آر آئی مشین کام کررہی ہے جس سے بھی مریضوں کو دقت ہو رہی ہے۔ ایم آر آئی کیلئے ڈیڑھ سے دو ماہ کی ویٹنگ لسٹ کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ایم آر آئی کرانے میں تاخیر ہونے سے مرض کی تشخیص اور علاج کرانے میں پریشانی ہو رہی ہے۔

جے جے اسپتال کے ڈین ڈاکٹر اجے بھنڈاروار نے اس بارے میں کہا کہ'' ایم آر آئی مشین کم ہونے سے فی الحال ایک سے ڈیڑھ ماہ کی ویٹنگ لسٹ ہے لیکن سنگین مرض میں مبتلا افراد کے فوری ایم آر آئی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور ایم آر آئی مشین کی خریداری کا عمل جاری ہے اور اس کے جلد ہی دستیاب ہونے کا امکان ہے۔ ''

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Inquilab