Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
این ای ٹی امتحان میں مالیگائوں کے انعام الرحمٰن کا کارنامہ

این ای ٹی امتحان میں مالیگائوں کے انعام الرحمٰن کا کارنامہ

The Inquilab 2 weeks ago

مقابلہ جاتی امتحان کا پرچہ انگریزی میں لکھ کر کامیابی حاصل کرنے والے شہر کے دوسرے جبکہ لڑکوں میں پہلے طالب علم۔

انعام الرحمٰن حفیظ الرحمٰن مالیگائوں کے وہ پہلے طالب علم ہیں جنہوں نے انگریزی میڈیم سے پالیٹکل سائنس میں این ای ٹی کوالیفائی کیا ہے۔ حالانکہ ان سے پہلے ایک طالبہ نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے مگر لڑکوں میں وہ شہر کے پہلے طالب علم ہیں ۔اس ہونہار طالب علم نے پہلی ہی کوشش میں پالیٹکل سائنس میں انگلش میڈیم سے سیٹ اور سی ٹی ای ٹی سوشل اسٹڈی میں بھی کامیابی درج کروائی تھی ۔ یاد رہے کہ مقابلہ جاتی امتحان این ای ٹی (نیٹ) میں انگریزی یا ہندی میں امتحان لیا جاتا ہے۔ انعام الرحمٰن نے انگریزی کو ترجیح دی اور امتحان میں کامیابی بھی حاصل کی۔

مالیگائوں، نیو فاران اسپتال، سکینہ ہال کے قریب رہائش پذیر انعام الرحمٰن معروف سماجی کارکن حفیظ الرحمٰن عرف پپو سیٹھ پھلکے والے کے فرزند ہیں ۔ انعام الرحمٰن نے پروگریسیو ایجوکیشن سوسائٹی انگلش میڈیم ہائی اسکول سے ۲۰۱۵ء میں ۷۵؍فیصد مارکس لے کر ایس ایس سی پاس کیا۔ اس کے بعد مالیگائوں ہائی اسکول اینڈ جو نیئر کالج سے۲۰۱۷ء میں ۶۲؍فیصد مارکس حاصل کر کے سے ایچ ایس سی کا امتحان پاس کیا۔ عربی اور اُردو کی تعلیم گھرپروالدہ کی سرپرستی میں حاصل کی۔ اس کے بعد مہاراجہ سیاجی رائو گائیکواڑ کالج مالیگائوں سے پالیٹکل سائنس میں بی اے( ۲۰۲۰ء) اور ایم اے( ۲۰۲۲ء)بالترتیب۶۴؍اور ۷۲؍ فیصد مارکس سے کلیئر کیا ۔ بعدازیں سال ۲۰۲۴ء میں انعام الرحمٰن نے پہلی ہی کوشش میں پالیٹکل سائنس میں انگلش میڈیم سے سیٹ کوالیفائی کر کے مالیگائوں کے پہلے طالب علم ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے فروری ۲۰۲۶ء میں اس ہونہار طالب علم نے سی ٹی ای ٹی سوشل اسٹڈیز میں کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد پالیٹکل سائنس کے مضمون میں انگریزی میں نیٹ کوالیفائی کیا، اس سے قبل مالیگائوں کی ایک طالبہ بھی یہ کارنامہ انجام دے چکی ہے ۔ان دونوں اُمیدواروں نے نیٹ کا امتحان انگریزی میں لکھ کر کامیابی حاصل کی۔انعام الرحمٰن کی کے جی سے پی جی تک کی تعلیم انگریزی میڈیم سے ہوئی لیکن ان کی والدہ نے بچپن سے ہی انہیں گھر پر اردو اور عربی کی تعلیم د ی ۔ انعام الرحمٰن کو اُردو پڑھنے سے زیادہ لکھنے میں دشواری درپیش رہی ۔۲۰۲۲ء میںاُردو لکھنے کی مشق کیلئے ربانی خطاطی مرکز جوائن کیا تھا ،جہاں سے ۴؍ مہینے میں اُردو لکھنے کی تربیت حاصل کی۔

انعام الرحمٰن نماز کی پابندی کے ساتھ ۵؍ پارہ حفظ بھی کر چکےہیں۔ ۲۶؍ سال کی عمر میں وہ ٹیٹ امتحان کی تیاری میں مصروف ہیں ۔ ٹیٹ امتحان پاس کر کے وہ تدریسی شعبہ میں کرئیر بنانا چاہتے ہیں ۔ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے امید ہے کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Inquilab