Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
طاعون کا مشتبہ معاملہ: ڈبلیو ایچ او نے روس سے معلومات طلب کی

طاعون کا مشتبہ معاملہ: ڈبلیو ایچ او نے روس سے معلومات طلب کی

The Inquilab 55 mins ago

عالمی صحت تنظیم کا کہنا ہے کہ بروقت، مکمل اور شفاف معلومات خبروں کے تضادات کو واضح کرنے کیلئےضروری ہے۔

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے شدید نمونیا کے بعد ارکتسک میں ایک لیبارٹری ملازمہ کی موت کے معاملے میں روس سے مزید معلومات طلب کی ہیں۔ اسے طاعون کا مشتبہ معاملہ بتایا جارہا ہے ۔ ادارے کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق متضاد اطلاعات واضح ہونے تک ممکنہ عوامی صحت کے خطرے کا مکمل جائزہ نہیں لیا جاسکتا۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئسس نے بتایا کہ ایک دوسرے ملازم کے بھی نامعلوم وجہ سے مشتبہ نمونیا میں مبتلا ہونےاورموت کی اطلاعات ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹس میں خدشات ظاہر کئے جانے کے بعد ڈبلیو ایچ او نے روسی حکام سے تفصیلی معلومات طلب کی ہیں کہ آیا مذکورہ ملازمہ ممکنہ لیبارٹری حادثے کے نتیجے میں پلمونری طاعون (نمونیا کا باعث بننے والا طاعون) سے متاثر ہوئی تھی۔ٹیڈروس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ارکتسک اینٹی پلیگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ملازمہ۲؍ اکتوبر کو شدید نمونیا کے باعث اسپتال میں داخل کیے جانے کے بعد انتقال کرگئیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے شدید نمونیا کی وجہ، عوامی صحت سے متعلق اقدامات شروع کرنے کا سبب بننے والے جرثومے اور نامعلوم وجہ سے نمونیا میں مبتلا دوسرے ملازم سے متعلق مزید معلومات طلب کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بروقت، مکمل اور شفاف معلومات کا تبادلہ متضاد اطلاعات کو واضح کرنے اور ممکنہ عوامی صحت کے خطرات کا درست اندازہ لگانے کیلئے ضروری ہے۔ ٹیڈروس کے مطابق ابتدائی میڈیا رپورٹس میں ممکنہ لیبارٹری میں حادثاتی طور پر وائرس یا جرثومے سے متاثر ہونے کے بعد پلمونری طاعون کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ٹیڈروس نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی صحت ضوابط کے تحت۳؍ اکتوبر کو روس سے رابطہ کرکے واقعے اور روسی حکام کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں معلومات طلب کی تھیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Inquilab