Dailyhunt
پاکستان کے سابق وزیراعظم  میر ظفر اللّٰہ خان جمالی کا انتقال

پاکستان کے سابق وزیراعظم میر ظفر اللّٰہ خان جمالی کا انتقال

سیاست 5 years ago

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور بلوچستان کی نامور سیاسی شخصیت میر ظفر اللّٰہ خان جمالی انتقال کر گئے۔سینیٹر ثناء جمالی نے اپنے نانا اور سابق وزیر اعظم ظفراللّٰہ جمالی کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ میر ظفراللہ جمالی گزشتہ کئی دن سے اے ایف آئی سی میں زیر علاج تھے اور گزشتہ 3 دن سے وینٹی لیٹر پر تھے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل انھیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu