شمس آباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میونسپل میں ٹی آر ایس قائدین نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ محمد شمس الدین سابق نائب سرپنچ و سینئیر کانگریس لیڈر کی قیادت میں ڈی خورشید حسین ، ڈی خواجہ ، ایم محمود ، ڈی احمد و دیگر ٹی آر ایس لیڈرس نے شمس آباد میونسپل کانگریس صدر سنجے یادو سے ملاقات کر کے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ سنجے یادو نے پارٹی کھنڈوا پہنا کر ان کا کانگریس پارٹی میں استقبال کیا ۔ محمد شمس الدین نے بتایا کہ ٹی آر ایس قائدین جو کانگریس سے ٹی آر ایس میں شامل ہوئے تھے سینئیر لیڈرس ہونے کے باوجود انہیں پارٹی میں کوئی اہمیت نہیں دی جارہی تھی اور ہر وقت انہیں نظر انداز کیا جارہا تھا اور صرف جلسوں کے وقت ہی انہیں یاد کرتے ہوئے انہیں طلب کیا جارہا تھا اور اپنی طاقت کا مظاہرہ بتاکر چند قائدین فائدہ اٹھا رہے تھے ۔ اس موقع پر محمد عبدالغنی ، سلوچنا دیوی ، سریدھر یادو ، عمران خاں محسن کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔

