Dailyhunt
سنبھل میں مسجد کا مینار شہید ، کارروائی پر کشیدگی

سنبھل میں مسجد کا مینار شہید ، کارروائی پر کشیدگی

سیاست 3 days ago

سنبھل18 اپریل (ایجنسیز) اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں کل ایک مسجد کا 35 فٹ بلند مینار بلڈوزر کارروائی کے دوران شہید کر دیا گیا۔ اس سے قبل صبح سے دوپہر تک مسجد کے باہر موجود پانچ دکانیں مسمار کی گئیں۔ انتظامیہ نے مینار گرانے دو ہائیڈرا مشینوں کا استعمال کیا، جبکہ ایک مزدور نے اوپر چڑھ کر رسی باندھی جسے دونوں مشینوں سے جوڑ کر کھینچا گیا، جس کے نتیجہ میں مینار زمین بوس ہوگیا۔ موقع پر ضلع مجسٹریٹ راجندر پینسیا اور ایس پی کے کے بشنوئی سمیت 50 سے زائد پولیس اہلکار تعینات رہے۔ مقامی افراد کے جمع ہونے پر پولیس نے منتشر کر دیا تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔یہ کارروائی مبینہ غیر قانونی قبضوں کے خلاف کی گئی ۔ حکام کے مطابق مبارک پور بند گاؤں میں سرکاری زمین پر مسجد، مدرسہ، دکانیں اور مکانات تعمیر تھے، جنہیں نوٹس جاری کرنے کے بعد ہٹایا جا رہا ہے ۔ متاثرہ افراد نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے زمین برسوں پہلے خریدی تھی اور انہیں اس کے سرکاری ہونے کا علم نہیں تھا۔ کچھ افراد نے مطالبہ کیا کہ اگر زمین خالی کرائی جا رہی ہے تو ادا کی گئی رقم واپس کی جائے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu