Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
داؤد ابراہیم کا روپوش ساتھی سلیم ڈولا ' ایک غلطی کی وجہ سے گرفتار

داؤد ابراہیم کا روپوش ساتھی سلیم ڈولا ' ایک غلطی کی وجہ سے گرفتار

سیاست 1 month ago

ممبئی 02 مئی (ایجنسیز)انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھی اور بین الاقوامی منشیات اسمگلر محمد سلیم ڈولا کو بالآخر ترکی سے گرفتار کر کے بھارت لایا گیا ۔ کئی برسوں تک بھارتی ایجنسیوں کو چکمہ دینے والا یہ ملزم ایک معمولی سی غلطی کے باعث قانون کے شکنجے میں آ گیا۔حکام کے مطابق سلیم ڈولا، جو ممبئی کے ڈونگری کا رہائشی ہے، انٹرپول ریڈ کارنر نوٹس کے تحت مطلوب تھا۔ وہ گزشتہ چند برسوں سے ترکی میں روپوش تھا اور بھارتی ایجنسیوں کیلئے اس کا سراغ لگانا انتہائی مشکل ہو گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ڈولا نے گرفتاری سے بچنے استنبول میں روپوش زندگی اختیار کر لی تھی۔ وہ تقریباً ڈیڑھ سال تک نہ اپنے ٹھکانے سے باہر نکلا اور نہ ہی کسی سے براہ راست رابطہ کیا۔ لیکن چند دن قبل اس نے ایک ایسی غلطی کر دی جس نے اس کی ساری منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا۔ اس نے اپنے خفیہ ٹھکانے پر ایک کورئیر منگوایا، جس سے اس کی لوکیشن کا سراغ مل گیا۔ ایجنسیوں نے فوراً انٹرپول کے ساتھ معلومات شیئر کیں، جس کے بعد استنبول پولیس نے اس کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور گرفتار کر لیا۔چھاپے کے دوران سلیم ڈولا کے قبضے سے دو ہندوستانی پاسپورٹ اور ایک بلغاریہ کا پاسپورٹ برآمد ہوا، جس پر وہ 'حمزہ' کے نام سے ترکی میں رہ رہا تھا۔ حکام اب یہ جانچ کر رہے ہیں کہ آیا یہ پاسپورٹ اصلی تھا یا جعلی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu