Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کرشنا آبی حقوق کا حصول اولین ترجیح : کویتا

کرشنا آبی حقوق کا حصول اولین ترجیح : کویتا

سیاست 2 weeks ago

نئی پارٹی کے قیام کے بعد متحدہ محبوب نگر سے 8 مئی کو سیاسی سرگرمیوں کا آغاز

نظام آباد۔ 5 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ رکشنا سینا (ٹی آر ایس) پارٹی کے قیام کے بعد پارٹی کی صدر اور تحریک کی قائد کے کویتا محبوب نگر کی سرزمین سے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔ انہوں نے اعلان کے مطابق 8؍ مئی کو متحدہ محبوب نگر ضلع سے کرشنا دریائی پانی کے حصول کے لیے باضابطہ مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دن صبح وہ جوگولامبا دیوی مندر میں حاضری دیں گی اور شام کو پالمور-رنگا ریڈی پراجکٹ کے تحت مجوزہ کے پی لکشمی دیوی پلی ریزروائر کے قریب چودری گوڑم میں منعقد ہونے والے ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ذرائع کے مطابق پارٹی کے قیام کے بعد کویتا نے کرشنا آبی حقوق کے حصول کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ اسی سلسلے میں 8 مئی کو''پالمور۔رنگا ریڈی پراجکٹ سادھنا سبھا''کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ کویتا نے مختلف مواقع پر کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ کے قیام کو 12 برس گزر جانے کے باوجود کرشنا پانی کے استعمال میں ریاست کی پسماندگی حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کرشنا اور گوداوری ندیوں کے پانی کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے اسے خشک علاقوں تک پہنچانے کے لیے ان کے پاس واضح حکمت عملی موجود ہے۔انہوں نے''جنم باٹ''پروگرام کے دوران اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ ریاست کی تشکیل کے بعد سب سے پہلے سنگ بنیاد رکھا جانے والا پالمور-رنگا ریڈی پراجکٹ 11 برس گزرنے کے باوجود بھی خاطر خواہ پیشرفت حاصل نہیں کرسکا۔ کویتا نے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومتوں پر دباؤ ڈال کر اس پراجکٹ کے لیے فوری منظوری اور تیز رفتار تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے تحریک کا لائحہ عمل جلد پیش کیا جائے گا، تاکہ تلنگانہ کے حصے کا ہر قطرہ پانی خشک اراضی تک پہنچایا جاسکے۔اسی سلسلے میں پالمور۔رنگا ریڈی پراجکٹ سادھنا سبھا کے پوسٹر کی رسم اجرائی واقع تلنگانہ جاگرتی دفتر میں انجام دی اس موقع پر پارٹی قائدین نوین آچاری، گونگلا رنجیت کمار، سید اسماعیل، نریش پرجا پتی، سمپت گوڑ، سیما رمیش، بُچّی بابو، مصطفی اور دیگر موجودہ تھے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu