Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کے ٹی آر کی پریشان حال کسانوں سے ملاقات

کے ٹی آر کی پریشان حال کسانوں سے ملاقات

سیاست 3 weeks ago

فصلوں کی فوری خریداری نہ کرنے پر احتجاجی مہم شروع کرنے کا انتباہحیدرآباد : /5 مئی (سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے آج اسمبلی حلقہ جنگاؤں کے یسونتھاپور گاؤں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گزشتہ 15 دنوں سے فصل کی خریداری نہ ہونے کے باعث پریشان حال کسانوں سے ملاقات اور ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کے ٹی آر نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی جانب سے بار بار اعلیٰ عہدیداروں کو فصل کی خر یداری میں ہونے والی تاخیر کی طرف توجہ دلانے کے باوجود حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسان اپنی خون پسینے کی کمائی سڑکوں پر رکھنے کیلئے مجبور ہیں لیکن حکومت بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ کسانوں کے درمیان رہ کر ہی کے ٹی آر نے مارکھنڈ کے ایم ڈی سے فون پر بات چیت کی اور کسانوں کی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فصل کی خریداری کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دھان ، مونگ پھلی ، مکئی اور دیگر تمام فصلوں کی فوری خریداری کا آغاز نہیں کیا گیا تو بی آر ایس کسانوں کے ساتھ ملکر سڑکوں پر احتجاج کرے گی ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ جس ریاست میں کسان خوشحال نہ ہوں وہ ریاست کبھی ترقی نہیں کرسکتی ۔ کانگریس حکومت کسانوں کے مفادات کو نقصان پہنچارہی ہے ۔ 2/Y/A/b

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu