Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سائی بھگیرت کی عبوری ضمانت پر ہائیکورٹ کا آج فیصلہ

سائی بھگیرت کی عبوری ضمانت پر ہائیکورٹ کا آج فیصلہ

سیاست 1 week ago

ووکیشن بنچ پر وکلاء کی گرما گرم بحث، متاثرہ لڑکی کے برتھ سرٹیفکٹ کی جانچ کی ہدایت

حیدرآباد 14 مئی (سیاست نیوز) مرکزی مملکتی وزیرداخلہ بنڈی سنجے کمار کے فرزند بنڈی سائی بھگیرت کیخلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ میں عبوری ضمانت پر ہائیکورٹ کے ووکیشن بنچ نے فیصلہ کل 15 مئی تک محفوظ کردیا ہے۔ تلنگانہ ہائیکورٹ کو تعطیلات کے سبب ووکیشن بنچ پر آج سماعت ہوئی اور عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر مکمل سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔ سینئر ایڈوکیٹ نرنجن ریڈی نے بھگیرت کی پیروی کرتے ہوئے عبوری راحت کی درخواست کی۔ درخواست گذار کے وکیل اور متاثرہ لڑکی کے وکیل کے درمیان گرما گرم مباحث ہوئے جس پر بنچ نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ متاثرہ لڑکی کے وکیل نے جب بحث کے دوران بنڈی سنجے کے فرزند کو مجرم قرار دیا تو نرنجن ریڈی نے سخت اعتراض جتایا۔ اِس مرحلہ پر معزز جج نے مداخلت کرتے ہوئے کہاکہ عدالت کے فیصلہ تک مجرم قرار نہیں دیا جاسکتا۔ جج نے ایک مرحلہ پر کہاکہ اگر وکلاء چاہیں تو درخواست کی سماعت کسی اور بنچ پر منتقل کرسکتے ہیں۔ سینئر وکیل نرنجن ریڈی نے پیٹ بشیرآباد پولیس اسٹیشن میں درج مقدمہ کے الزامات کو مسترد کردیا اور اپیل کی کہ اُن کے موکل کے خلاف مقدمہ کو کالعدم قرار دے۔ پولیس کی جانب سے پبلک پراسکیوٹر ناگیشور راؤ پیش ہوئے اور تحقیقات کا موقف بیان کیا۔ نرنجن ریڈی نے کہاکہ متاثرہ لڑکی کم عمر نہیں ہے لہذاپوکسو کیس نہیں بنتا۔ نرنجن ریڈی نے ایک اور معاملہ میں متاثرہ لڑکی کے خلاف پولیس چارج شیٹ کا حوالہ دیا جس میں درج کی گئی عمر کے حساب سے لڑکی بالغ قرار پاتی ہے۔ پولیس چارج شیٹ میں لڑکی کی عمر 15 سال درج کی گئی ہے لیکن جی ایچ ایم سی کے برتھ سرٹیفکٹ میں 2008ء میں پیدائش درج ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ لڑکی کے پیان کارڈ میں پیدائش کا سال 2010ء درج کیا گیا ہے۔ 2021ء میں کمسن ڈرائیونگ کے معاملہ میں جب متاثرہ لڑکی کو پولیس نے روکا تھا، اُس وقت لڑکی کی عمر 15 سال تھی۔ نرنجن ریڈی نے چارج شیٹ اور دیگر دستاویزات میں لڑکی کی عمر میں فرق سے عدالت کو واقف کرایا۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ متاثرہ لڑکی کے برتھ سرٹیفکٹ کی جانچ کی جائے۔ نرنجن ریڈی نے بھگیرت کے خلاف الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے شکایت کنندہ لڑکی کی عمر میں مختلف دستاویزات میں فرق سے عدالت کو واقف کرایا۔ فریقین کی سماعت کے بعد ووکیشن بنچ نے کہاکہ گرفتاری سے عبوری راحت کی درخواست پر فیصلہ جمعہ کو سنایا جائے گا۔V/1 متاثرہ لڑکی کے وکیل نے کہاکہ پوکسو ایکٹ کے دفعات کے تحت ملزم کو ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ واضح رہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلہ پر سیاسی حلقوں کی نظر ہے کیوں کہ اِس مقدمہ کے نتیجہ میں مرکزی حکومت اور بی جے پی کو اپوزیشن کی تنقیدوں کا سامنا ہے۔ دوسری طرف بنڈی سائی بھگیرت نے تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہونے کے لئے وقت مانگا ہے۔V/1

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu