Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ایران کیخلاف سازش کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا، عباس عراقچی کا انتباہ

ایران کیخلاف سازش کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا، عباس عراقچی کا انتباہ

سیاست 1 week ago

تہران ۔ 14 مئی (ایجنسیز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے اور ایسے عناصر جو دشمن قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں انہیں اپنے اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف دشمنی کیلئے اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ ناقابلِ معافی عمل ہے جبکہ خطے میں کشیدگی بڑھانے کی ذمہ داری بھی انہی قوتوں پر عائد ہوتی ہے جو تصادم کی فضا کو ہوا دے رہی ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امن کی کوششوں میں سب سے بڑی رکاوٹ واشنگٹن کا دھمکی آمیز اور دباؤ پر مبنی رویہ ہے۔عباس عراقچی کے مطابق ایران خطے میں استحکام اور مذاکرات کا حامی ہے تاہم قومی سلامتی اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu