Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
دہلی میں چلتی ہوئی بس میں خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی

دہلی میں چلتی ہوئی بس میں خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی

سیاست 1 week ago

نئی دہلی، 14 مئی (یواین آئی) رات دہلی کے رانی باغ علاقے میں ایک چلتی سلیپر بس میں 30 سالہ خاتون کو اغوا کرکے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کی گئی۔ پولیس نے بس کو ضبط کر لیا اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔متاثرہ خاتون پریتم پورہ کی رہائشی ہے اور منگول پوری کی فیکٹری میں کام کرتی ہے ۔ شفٹ ختم کرنے کے بعد وہ گھر جا رہی تھی ۔ اس نے ایک مقام پر بس کے عملہ سے وقت پوچھا جس پر اسے بس میں گھسیٹ کر یرغمال بنالیا گیا اور دو گھنٹوں تک اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu