Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
حیدرآباد بنے گا میڈیکل ہب ۔ کے ٹی آر کا دعویٰ

حیدرآباد بنے گا میڈیکل ہب ۔ کے ٹی آر کا دعویٰ

سیاست 1 week ago

صنعت نگر کے ٹمس ہاسپٹل کا معائنہ ، سابق چیف منسٹر کے سی آر کے ویژن کی ستائشحیدرآباد ۔ 15 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ اور سابق وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنا کے سی آر کا اولین ویژن تھا ۔ آج انہوں نے پارٹی قائدین کے ساتھ صنعت نگر میں زیر تعمیر ٹمس (TIMS) ہاسپٹل کے کاموں کا معائنہ کیا اور اس منصوبے کی جدید خصوصیات پر روشنی ڈالی ۔ کے ٹی آر نے بتایا کہ ٹمس ہاسپٹل 22 ایکر کے وسیع و عریض رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے جس پر تقریبا 1200 کروڑ روپئے کی لاگت آئی ہے ۔ اس منصوبے کا مقصد شہر کے پرانے ہاسپٹلس جیسے گاندھی اور عثمانیہ پر بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنا اور عوام کو بین الاقوامی معیار کا علاج فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہاسپٹل میں ہزاروں مریضوں کے علاج کی گنجائش ہے جس میں 300 آئی سی یو مخصوص بیڈس ہیں ۔ ساتھ ہی 16 جدید آپریشن تھیٹرس ، ایم آر آئی اور سی ٹی اسکیان جیسی تشخیصی آلات دستیاب ہوں گی ۔ گردے کے امراض کے لیے خصوصی ریسرچ بلاکس اور مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ کے ٹی آر نے بتایا کہ مریضوں کے اڈنڈنٹس کے قیام کا مقام 1000 گاڑیوں کی پارکنگ اور ہنگامی صورتحال کے لیے ایمرجنسی ریمپ کی سہولت موجود ہے ۔ سابق وزیر نے یاد دلایا کہ کے سی آر کے دور حکومت میں صرف شہر ہی نہیں بلکہ پوری ریاست کے طبی نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ۔ شہر حیدرآباد کے الوال ، ایل بی نگر اور صنعت نگر میں ٹمس کا قیام ، ورنگل میں 2000 بستروں پر مشتمل سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کی تعمیر ریاست بھر میں 350 بستی دواخانے اور نمس ہاسپٹل کی توسیع شامل ہیں ۔ کے ٹی آر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کے سی آر حکومت برقرار رہتی تو یہ ہاسپٹل دو سال قبل ہی مکمل ہوچکا ہوتا ۔ انہوں نے کانگریس حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ماباقی کاموں کو فوری مکمل کرے تاکہ یہ عالمی معیار کی طبی سہولت عوام کے استعمال میں آسکے ۔۔ 2/m/b

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu