زونل کوآرڈینٹر کا الیکشن آفیسر کے ہمراہ دورہحیدرآباد ۔ 15 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سکندرآباد حلقہ کے مختلف علاقوں میں زونل کوآرڈینٹر جینتھ نے الیکشن آفیسر ایم این آر جیوتی کے ساتھ مردم شماری کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر جینتھ نے کہا کہ اہلکاروں کو عوام سے جامع تفصیلات جمع کرنے اور انہیں آن لائن ریکارڈ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مردم شماری کی اہمیت کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے انتظامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ جس سے لوگوں سے ضروری معلومات اکٹھی کرنے میں آسانی ہوگی ۔ الیکشن آفیسر جیوتی نے بتایا کہ شمار کنندگان کو مردم شماری کے لیے درکار تفصیلات کو موثر طریقے سے جمع کرنے کے لیے تربیت فراہم کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل مقررہ مدت کے اندر مکمل کرلیا جائے گا ۔۔ ش m/b

