Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
جرائم و حادثات

جرائم و حادثات

سیاست 1 week ago

نابالغ سے شادی رچانے پر کانسٹبل کے خلاف مقدمہحیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : نابالغ لڑکی سے شادی کرنے پر ٹریفک کانسٹبل کے خلاف حضور نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یادگیری گٹہ ٹرافک پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دینے والا انیل کمار نے اس ماہ کی 9 تاریخ کو اننت گری منڈل کی رہنے والی ایک لڑکی سے شادی کی جو نابالغ ہے جس کی اطلاع ملتے ہی آئی سی ڈی ایس حکام نے حضور نگر پولیس اسٹیشن میں کانسٹبل انیل کے خلاف شکایت درج کرائی ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ۔۔ ش

ایرپورٹ پر مسافر سے گانجہ ضبط
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد ایرپورٹ میں ڈی آر آئی حکام نے ایک مسافر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 8.705 کلو گانجہ ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی رات بینکاک سے شمس آباد ایرپورٹ کو آنے والی فلائیٹ کے ایک مسافر کے لگیج کی تلاشی لینے پر ڈی آر آئی عہدیداروں کو 24 پیاکٹس برآمد ہوئے جس میں گانجہ چھپایا گیا تھا اور جب ان کا وزن کیا گیا تو 8.705 کلو گانجہ جس کی قیمت 3.05 کروڑ روپئے بتائی گئی ۔ حکام نے مسافر کو این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔ ش m/b

میاں بیوی میں جھگڑا کروا کر صلح کے نام پر رقم وصول کرنے والی خاتون انسپکٹر پولیس کے خلاف اے سی بی کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے ایک ایسی خاتون آفیسر کو گرفتار کرلیا جو رشوت کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار تھی ۔ میاں بیوی میں جھگڑے کروانا اور پھر صلح کے نام پر رشوت کا مطالبہ کرنا اس خاتون سب انسپکٹر کا اسٹائیل بن گیا تھا ۔ بوئن پلی پولیس اسٹیشن میں برسرکار خاتون سب انسپکٹر نندیتا کو اے سی بی نے رشوت کی رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ شکایت گذار کی درخواست پر اینٹی کرپشن بیورو کے ڈی ایس پی گنگا سائی سریدھر نے جال بچھا کر نندیتا کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ بوئن پلی پولیس اسٹیشن میں لو میارج کرنے والے ایک جوڑے کا معاملہ زیر دریافت تھا ۔ لڑکے کے والدین لڑکی کو پسند نہیں کرتے تھے اور بیٹے کی لو میارج سے ناراض تھے ۔ اس سلسلہ میں سب انسپکٹر نندیتا نے لڑکے کو پولیس اسٹیشن طلب کیا اور پہلے ہی رقمی مطالبہ کردیا ۔ پیسوں کے بغیر کیس کو حل نہ کرنے کی دھمکی دی ۔ ابھیشک جس نے لو میارج کیا تھا اس نے رقم دینے سے انکار کردیا ۔ جس کے بعد برہم سب انسپکٹر نے لڑکی سے مبینہ طور پر جھوٹی شکایت کرواتے ہوئے ابھیشک کو دوبارہ طلب کیا ۔ لڑکی کے ساتھ مار پیٹ کے الزام میں جیل منتقل کردیا ۔ جیل سے رہائی کے بعد بھی پیسوں کے لیے نندیتا ابھیشک پر دباؤ ڈال رہی تھی اور دھمکیاں دی جارہی تھیں ۔ اس دوران متاثرہ شخص نے اے سی بی سے رجوع ہو کر سارے واقع کی تفصیل بتائی اور اے سی بی نے جال بچھا کر سب انسپکٹر نندیتا کو 30 ہزار روپئے رشوت کی رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔۔ ع m/b

راہ چلتی خاتون کے ساتھ بدسلوکی و غیر اخلاقی حرکت،نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج
حیدرآباد : /20 مئی (سیاست نیوز) حیدرآباد اور اس کے اطراف و اکناف علاقوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات آئے دن رونما ہورہے ہیں ۔ چند دن قبل نارسنگی سیکل ٹریک پر جاگنگ کرنے والی ایک لڑکی کے سامنے ایک نامعلوم شخص کی جانب سے غیراخلاقی حرکت کا واقعہ پیش آیا تھا اور اس کے کچھ ہی دن بعد ایک تازہ ترین واقعہ نارسنگی علاقہ میں پیش آیا جس میں ایک راہ چلتی خاتون سے ایک شخص نے بدسلوکی کی ۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ /14 مئی کو نارسنگی میں اس وقت پیش آیا جب روڈ نمبر 4 سے ایک خاتون اپنی کمسن بیٹی کو گود میں اٹھاکر مکان واپس لوٹ رہی تھی کہ ایک نامعلوم شخص نے خاتون کے کپڑے چھیننے کی کوشش کی ۔ اس واقعہ کے بعد خاتون نے چیخ و پکار شروع کردی جس کے بعد نامعلوم شخص وہاں سے فرار ہوگیا ۔ اس واقعہ کا منظر مقامی سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوا جس کی بنیاد پر پولیس نارسنگی نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔ جبکہ خاتون کے ساتھ بدتمیزی کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔ اس سلسلہ میں ربط پیدا کئے جانے پر نارسنگی پولیس اسٹیشن کی خاتون سب انسپکٹر جی سریتا نے بتایا کہ اس واقعہ سے متعلق ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مختلف سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ نامعلوم شخص کی نشاندہی کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ب y/m/b

m/b

برادر نسبتی کے ہاتھوں بہنوائی کا قتل
نعش کو ٹھکانے لگانے کی کوشش کے دوران گرفتار
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بچوں سے ملاقات کے بارے میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا شوہر کی موت کا سبب بن گیا جہاں برادر نسبتی نے بہنوائی کا قتل کردیا ۔ ونستھلی پورم کے علاقہ میں یہ واردات پیش آئی ۔ پولیس کے مطابق پانڈو نے اپنے بہنوائی وینکٹیش کا قتل کردیا ۔ ذرائع کے مطابق بھائی بہن اور پانڈو کا ساتھی نعش کو ٹھکانے لگانے کی کوشش میں تھے کہ پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ۔ قتل کی اصل وجہ وینکٹیش اور پانڈو کی بیوی اور وینکٹیش کے درمیان ناجائز تعلقات بتائے جارہے ہیں اور ان ناجائز تعلقات کا پتہ چلنے کے بعد میاں بیوی میں جھگڑوں سے تنگ آکر وینکٹیش اس کی بیوی بچوں سے دور رہنے لگا تھا ۔ کل رات وینکٹیش اپنے بچوں سے ملاقات کے لیے ایس آر نگر سے ونستھلی پورم ڈبل بیڈ روم مکانات پہونچا اس دوران اس کی بیوی سواپنا نے بچوں سے ملاقات کے مسئلہ پر انکار کیا اور میاں بیوی میں بحث و تکرار ہوئی اور جھگڑا ہوا ۔ اس دوران سواپنا کے بھائی پانڈو نے بہنوائی پر حملہ کردیا اور وہ ڈھیر ہوگیا ۔ وینکٹیش کی موت کے بعد بھائی بہن پریشان ہوگئے پانڈو نے اپنے ساتھی جگدیش کی مدد لی اور اس کی نعش کو ٹھکانے لگانے کی کوشش میں تھے کہ پولیس کے ہاتھ لگ گئے ۔ ساتویں منزل سے نعش کو نیچے لانے کے دوران پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ۔ وینکٹیش پہلے اس کی بیوی سواپنا کے اور دو بچوں کے ہمراہ ونستھلی پورم میں رہتا تھا ۔ ان دونوں نے سال 2015میں اپنی پسند سے شادی کی تھی ۔۔ ع m/b

غیرمحسوب اثاثہ جات کیس میں گرفتار واٹر بورڈ عہدیدار کی عدالتی تحویل
حیدرآباد۔ 20 مئی (سیاست نیوز) غیرمحسوب اثاثہ جات معاملے میں گرفتار واٹر بورڈ کے جنرل مینیجر ایس اننت لکشمی کمار کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ کروڑہا روپئے کے غیرمحسوب اثاثہ جات معاملے میں اینٹی کرپشن بیورو نے اس بدعنوان عہدیدار کو گرفتار کرلیا تھا۔ لکشمی کمار کے تقریباً 100 کروڑ روپئے سے بھی زائد کی جائیداد کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ کل کی گئی کارروائی میں اے سی بی نے ایک کروڑ 10 لاکھ روپئے نقد رقم، 2.1 کیلو سونا اور 9.2 کیلو چاندی، 3 پلاٹس، فلیٹس، 18 ایکڑ زرعی اراضی کا پتہ چلایا تھا۔ اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے سنگاریڈی، نظام آباد، حیدرآباد ار سکندرآباد میں جملہ 12 مقامات پر دھاوا کیا تھا۔عJM

چیف منسٹر اور وزراء کے نام پر رقم وصول کرنے والا شاطر دھوکہ باز گرفتار
حیدرآباد۔ 20 مئی (سیاست نیوز) ریاستی وزراء اور مبینہ طور پر چیف منسٹر کے نام سے وصولی کرنے والے ایک شاطر دھوکہ باز کو میڑچل پولیس نے گرفتار کرلیا۔ میڑچل پولیس ذرائع کے مطابق سنتوش گپتا جو ضلع میدک کے شیوم پیٹ منڈل سے تعلق رکھتا ہے، اس نے تازہ دھوکہ کے معاملے میں ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی کے مالک کو دھمکایا تھا۔ اراضی کو فروخت کرتے ہوئے رقم حوالے کرنے کا اس نے مطالبہ کیا۔ منیرآباد میڑچل کے اس نے پولیس میں شکایت کی تھی۔ سنتوش گپتا کانگریس پارٹی سے وابستگی ، وزراء اور چیف منسٹر سے تعلقات کا دعویٰ کرتے ہوئے عوام کو لوٹ رہا تھا۔ کومپلی، سومترا ، قطب اللہ پور اور میڑچل کے علاقوں میں اراضیات کے سیٹلمنٹ میں ملوث پایا گیا۔عJM

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu