Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سی آئی اے سربراہ کی کیوبا کے سرکاری عہدیداروں سے ملاقات

سی آئی اے سربراہ کی کیوبا کے سرکاری عہدیداروں سے ملاقات

سیاست 1 week ago

ہوانا ۔ 15 مئی (ایجنسیز) سی آئی اے کے سربراہ جون ریٹکیلف نے حال ہی میں کیوبا کا دورہ کیا جو کہ ایک اہم قدم سمجھا جارہا ہے بالخصوص ایسے وقت میں کیوبا میں تیل ختم ہوگیا ہے اور ٹرمپ نے ایران کے بعد کیوبا کو حملے کا ہدف بتایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سی آئی اے کی طرف سے ایکس پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں ریٹکلف کو کیوبا کی وزارت داخلہ کے انٹیلی جنس کے سربراہ رامون رومیرو کربیلو اور دیگر کیوبا حکام سے ملاقات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔یہ دورہ امریکہ اور کیوبا کے تعلقات میں گہرے ہوتے ہوئے بحران کے دوران ہوا ہے جہاں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایندھن کی ناکہ بندی کے باعث جزیرے میں بجلی کی مسلسل بندش کا سامنا ہے۔کیوبا کے وزیر توانائی وسینٹی ڈی لا او لیوی نے سرکاری ٹیلی ویڑن سے گفتگو میں بتایا کہ تیل ختم ہو چکا ہے۔ ناکہ بندی ہمیں کافی نقصان پہنچا رہی ہے کیونکہ ہمیں ابھی تک ایندھن نہیں ملا ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu