Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
امریکہ ایران کیخلاف تمام فوجی اہداف حاصل کر چکا ہے، اعلیٰ امریکی فوجی عہدیدار کا اعلان

امریکہ ایران کیخلاف تمام فوجی اہداف حاصل کر چکا ہے، اعلیٰ امریکی فوجی عہدیدار کا اعلان

سیاست 1 week ago

واشنگٹن ۔ 15 مئی (ایجنسیز) امریکی فوج کے مشرق وسطیٰ میں اعلیٰ عہدیدار نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی چالیس دن تک لڑی جانے والی جنگ کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے ‘ہم نے ایران کے خلاف تمام فوجی اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ حتیٰ کہ خطے میں ایران کی اثر انداز ہو سکنے کی طاقت کو بھی کمزور کر دیا ہے۔’امریکی فوجی عہدے دار کی طرف سے یہ دعویٰ جمعرات کے روز ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ چین کے دورے پر ہیں اور چین کی طرف سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔امریکی فوجی عہدے دار نے کہا اب ایران پہلے کی طرح وسیع پیمانے پر حملے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے۔ امریکی سینٹ کام کے چیف ایڈمرل براڈ کوپر نے مزید کہا ایرانی دفاعی صنعت کو بھی 90 فیصد تک تباہ کر دیا گیا ہے۔ اب برسوں تک ایران اس پوزیشن میں نہیں آ سکے گا کہ اپنی اس صلاحیت کو بحال کرے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu