Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کیو آر کوڈ اسکیان کریں۔ رائے بتائیں اور تبدیلی دیکھیں

کیو آر کوڈ اسکیان کریں۔ رائے بتائیں اور تبدیلی دیکھیں

سیاست 1 week ago

عوامی مسائل کے حل کیلئے GHMC اور MMC کا جدید تجربہ ، نیا سسٹم متعارفحیدرآباد ۔ 16 مئی (سیاست نیوز) پبلک ایڈمنسٹریشن کے پروگریس ماڈل کو مزید مستحکم بنانے کیلئے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (GHMC) اور ملکاجگری میونسپل کارپوریشن (MMC) نے ایک انقلابی ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرایا ہے۔ شہریوں کو اس عمل میں اس نعرے کے ساتھ شامل کیا جارہا ہے کہ ''کیو آر کوڈ اسکیان کریں اپنی رائے بتائے اور خود تبدیلی دیکھیں''۔ عہددیاروں نے بتایا کہ ان علاقوں شمس آباد، راجندر نگر، چارمینار، خیرت آباد، گولکنڈہ اور سکندرآباد میں تقریباً QR 840 کوڈز نصب کئے گئے ہیں بالخصوص شاپنگ مالس، تھیٹرس، فنکشن ہالس، عوامی بیت الخلاء، کمیونٹی ہالس، اسپورٹس کامپلکس، پارکس اور بزرگوں کیلئے قائم ڈے کیئر سنٹر شامل ہیں۔ اس سسٹم کا بنیادی مقصد حکمرانی میں شفافیت کو بڑھانا ہے۔ شہری ان کورڈس کو اسکیان کرکے اپنے مسائل، تجاویز اور آراء سے براہ راست حکام کو آگاہ کرسکتے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ وصول ہونے والی شکایتوں کو مقررہ مدت میں حل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ ایڈیشنل کمشنر رگھوپرساد نے بتایا کہ یہ منصوبہ (UCD) ڈپارٹمنٹ کے زیراہتمام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام سے ملنے والا فیڈ بیک اور ان کی آراء شہر کی ترقی کیلئے نہایت ہی مفید ثابت ہوں گے جس کی روشنی میں مستقبل کے اقدامات کئے جائیں گے۔2

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu