Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
' گائے،گنگا اور دھرم کی حفاظت کرنے والا ہی سچا دھرم رکشک'

' گائے،گنگا اور دھرم کی حفاظت کرنے والا ہی سچا دھرم رکشک'

سیاست 1 week ago

گئوسیوا سناتن دھر م کی روح ، یو پی کے جونپور میں شنکر آچاریہ سوامی اومکتیشورآنند سرسوتی کا بیانجونپور، 17 مئی (یواین آئی) جیوتِرپیٹھادھیشور جگت گرو شنکراچاریہ سوامی اوِمُکتیشورانند سرسوتی نے ہفتہ کی دیر شام کہا کہ گائے ، گنگا اور دھرم کی حفاظت کرنے والا ہی سچا دھرم رکشک کہلانے کا حق دار ہے ۔اتر پردیش کے ضلع جونپور کے لیدوکا علاقے میں ہفتہ کی دیر شام مذہبی عقیدت، سناتن ثقافت اور گو رکشا کے لیے وقف شاندار ”گَوِشٹ یاترا’ عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی۔ دیوادھیدیو مہادیو ماں کالی دھام کے احاطے میں منعقد اس پروگرام میں اترامنائے جیوتی پیٹھادھیشور جگدگرو شنکراچاریہ سوامی اوِمُکتیشورانند سرسوتی مہاراج کی مقدس آمد ہوئی، جہاں ہزاروں عقیدت مندوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ پروگرام کے مقام پر پہنچتے ہی شنکراچاریہ مہاراج نے سب سے پہلے مندر احاطے میں واقع مندروں میں مذہبی رسومات کے مطابق پوجا ارچنا کی۔ اس کے بعد مرکزی منتظم راجا راجیشور راجگرو ”جئے شنکر دوبے ” نے ویدک منتروں کے درمیان چرن پادُکا پوجن کیا۔ عقیدت مندوں نے چرن سپرش کر آشیرواد اور پرساد حاصل کیا۔ پورے علاقے میں ”گاؤ ماتا کی جے ” اور ”سناتن دھرم امر رہے ” کے نعرے گونجتے رہے ۔ اپنے خطاب میں شنکراچاریہ مہاراج نے گاؤ سیوا کو سناتن دھرم کی روح قرار دیتے ہوئے ہندو سماج سے گایوں کی حفاظت کا عہد لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ صرف سادھو کا بھیس اختیار کر لینے سے کوئی شخص ہندوؤں کا خیرخواہ نہیں بن جاتا بلکہ گائے ، گنگا اور دھرم کی حفاظت کرنے والا ہی حقیقی دھرم رکشک کہلانے کا مستحق ہے ۔ اس دوران انہوں نے اتر پردیش حکومت اور انتظامیہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی کئی گاؤ شالاؤں میں گائیں بھوک اور پیاس سے تڑپ تڑپ کر مر رہی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گاؤ شالاؤں میں نہ مناسب چارہ موجود ہے اور نہ ہی دیکھ بھال کا انتظام۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں گائے کو ماں کا درجہ دیا جاتا ہے وہاں گاؤ ماتاؤں کی ایسی بدحالی انتہائی افسوسناک ہے ۔ شنکراچاریہ نے کہا کہ اگر حکومت واقعی گو رکشا کے معاملے میں سنجیدہ ہے تو صرف اعلانات سے کام نہیں چلے گا بلکہ زمینی سطح پر مضبوط انتظامات یقینی بنانے ہوں گے ۔ انہوں نے گاؤ شالاؤں کی حالت بہتر بنانے ، شفاف نظام نافذ کرنے اور گاؤ سیوا کو عوامی تحریک بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu