Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کشمیر کیلئے مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ : محبوبہ مفتی

کشمیر کیلئے مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ : محبوبہ مفتی

سیاست 1 week ago

سری نگر، 17 مئی (یو این آئی) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے اتوار کو پاکستان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی بھرپور وکالت کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے عوام سے رابطے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ خطے کے “زخموں پر مرہم رکھا جائے ” اور عوام کا اعتماد بحال کیا جائے ۔ سری نگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ایک سینئر رہنما کے حالیہ بیان کا خیر مقدم کیا، جس میں پاکستان کے ساتھ بات چیت کی حمایت کی گئی تھی، اور اسے “مثبت پیش رفت” قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ”پاکستان سے بات چیت کرنا ایک بہت اچھی بات ہے ۔ سری نگر کو جوڑنے والے راستے دوبارہ کھولے جانے چاہئیں اور مفاہمت کا عمل دوبارہ جموں و کشمیر سے شروع ہونا چاہیے ۔پی ڈی پی سربراہ نے لائن آف کنٹرول کے آر پار تجارت اور سفر کی بحالی پر زور دیا، خاص طور پر مظفرآباد، اُڑی اور راولاکوٹ کے تاجروں کی شمولیت کے ساتھ اور اعتماد سازی کے اقدام کے طور پر عید سے قبل زیر حراست افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے شہری علاقوں میں فوجی موجودگی کم کرنے اور نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن کو سونپے گئے بجلی منصوبوں کو دوبارہ جموں و کشمیر کے حوالے کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ محبوبہ مفتی نے بات چیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن اور استحکام صرف مذاکرات اور مفاہمت کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ “ہم کسی سازش کی بات نہیں کر رہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس کشمیر اور اُس کشمیر کے درمیان راستے کھلیں اور وسطی ایشیا کی جانب بھی رسائی ہو۔ تاکہ جموں و کشمیر کے لوگ آزاد فضا میں سانس لے سکیں۔سابق وزیر اعلیٰ نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے )، پبلک سیفٹی ایکٹ اور آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (افسپا) کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ اگر حالات بہتر ہوئے ہیں تو حکومت کو “عوام کے زخموں پر مرہم رکھنا چاہیے “۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu