حیدرآباد 17 مئی (سیاست نیوز) علاقہ ٹپہ چبوترہ میں ایک کار ڈرائیور کی لاپرواہی سے 3 سالہ کمسن بچہ ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ لطیف جو اپنے مکان کے روبرو واقع نٹراج نگر میں کھیل رہا تھا کہ ایک تیز رفتار تھار گاڑی نے اس بچہ کو ٹکر دے دی۔ یہ منظر مقامی سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ لطیف اپنے مکان کے باہر کھیل میں مصروف تھا جبکہ تھار گاڑی ڈرائیور نے لاپرواہی سے گاڑی چلائی اور بچے کو دیکھنے میں ناکام رہا اور اِسے روند دیا۔ اِس حادثہ میں کمسن بچہ شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد والدین نے کار ڈرائیور پر برہمی کا اظہار کیا۔ پولیس ٹپہ چبوترہ نے کار ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا۔بV/

