حیدرآباد۔ 17 مئی (سیاست نیوز) مشیر آباد کے علاقہ بھولک پور میں اتوار کو ٹمبر ڈپو میں ایک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق مقامی عوام نے ٹمبر ڈپو میں لگی آگ کو دیکھ کر پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی جس کے نتیجہ میں جائے حادثہ پر 6 فائرانجنس پہنچ گئے اور مشیر آباد پولیس کی ٹیم بھی آگ پر قابو پانے کے لئے آپریشن کا آغاز کردیا۔ پولیس مشیر آباد نے بتایا کہ ٹمبر ڈپو کے ذمہ دار نظام الدین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حادثہ میں 20 لاکھ روپے مال کا نقصان ہوا ہے۔ پولیس مشیر آباد نے ایک مقدمہ درج کرلیا۔ ب؍F

