تہران ،17 مئی (یواین آئی) ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دنیا اس وقت ایک نئے عالمی نظام کے دہانے پر کھڑی ہے اور مستقبل گلوبل ساؤتھ کا ہے ۔ باقر قالیباف نے ایکس پر اپنے ٹویٹ کیا کہ جیسا کہ ژی جن پنگ نے کہا کہ جو تبدیلی ایک صدی میں نہیں دیکھی گئی وہ پوری دنیا میں تیزی سے وقوع پذیر ہونے لگی ہے۔ ایرانی اسپیکر نے لکھا کہ اور میں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ ایرانی قوم کی 70روزہ مزاحمت نے اس تبدیلی کے عمل کو مزید تیز کردیا ہے ۔باقر قالیباف نے مزید کہا کہ اب مستقبل گلوبل ساؤتھ (عالمی جنوب) کا ہے ۔ ایرانی اسپیکر کے اس بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ ایرانی قیادت موجودہ تنازعہ کو صرف ایک علاقائی یا فوجی جنگ نہیں سمجھتی بلکہ اسے عالمی طاقت کی نئی صف بندی کا حصہ قرار دیتی ہے ۔

