Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
پٹرولیم کی قیمت میں اضافہ، دنیا میں لوکل ٹرین کے استعمال کو ترجیح

پٹرولیم کی قیمت میں اضافہ، دنیا میں لوکل ٹرین کے استعمال کو ترجیح

سیاست 1 week ago

چین میں 68 اور ہندوستان میں 57 فیصد افراد کی ترجیح، روڈ ٹرانسپورٹ کے مقابلے ٹرین کے سفر میں بچتحیدرآباد۔ 17 مئی (سیاست نیوز) ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر بنانے کے لئے ہندوستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے کئی اہم ممالک میں میٹرو ٹرین اور مقامی سطح پر دیگر ٹرین سرویسیس کے آغاز کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران دنیا کے اہم ممالک میں لوکل ٹرین کے استعمال کے بارے میں عوامی رائے حاصل کی گئی تاکہ اس بات کا اندازہ لگایا جاسکے کہ ٹرانسپورٹ سسٹم میں عوام کے لئے قابل دسترس کونسا سسٹم ہے۔ ذاتی گاڑیوں کے استعمال کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولتوں کے باوجود چین، ہندوستان، جاپان، جرمنی، ڈنمارک، آسٹریلیا اور فرانس جیسے ممالک میں عوام نے لوکل ٹرین کے استعمال کو بہتر اور آسان قرار دیا ہے۔ ایشیائی اور یوروپی ممالک میں روڈ ٹرانسپورٹ کے بڑھتے مسائل کے نتیجہ میں عوام ریل ٹرانسپورٹ کو ترجیح دے رہے ہیں۔ سروے میں عوام نے کہا کہ لوکل ٹرین کے استعمال کے ذریعہ سفری اخراجات میں کمی کی گنجائش ہے۔ چین میں 68 فیصد عوام نے لوکل ٹرین کے استعمال کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ ہندوستان میں میٹرو ٹرین کی خدمات میں کئی ریاستوں میں توسیع دی گئی باوجود اس کے 57 فیصد عوام کی ترجیح لوکل ٹرین ہے۔ ہندوستان کی 8 ریاستیں ایسی ہیں جہاں مرکزی حکومت کے تعاون سے میٹرو ٹرین کی خدمات میں توسیعی پراجکٹس کو منظوری حاصل ہوئی ہے۔ جاپان میں 56 فیصد جبکہ جرمنی میں 55 فیصد افراد سفر کے لئے ٹرین کو ترجیح دے رہے ہیں۔ لوکل ٹرین کے استعمال میں آسٹریلیا 46 اور فرانس 34 فیصد ہے۔ دنیا بھر میں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کا اثر روڈ ٹرانسپورٹ خدمات پر پڑا ہے اور عوام مہنگائی کی مار سے بچنے کے لئے لوکل ٹرین میں سفر کو ترجیح دے رہے ہیں۔ 1؍F

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu