Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
پیشہ طب کے ذریعہ انسانیت کی خدمت ہر ڈاکٹر کی ذمہ داری

پیشہ طب کے ذریعہ انسانیت کی خدمت ہر ڈاکٹر کی ذمہ داری

سیاست 1 week ago

شادان میڈیکل کالج کا گریجویشن ڈے، عبید اللہ کوتوال نے حلف دلایاحیدرآباد۔ 17 مئی (سیاست نیوز) شادان میڈیکل کالج حیدرآباد کا گریجویشن ڈے پروگرام حیدرآباد کنونشن ہال میں منعقد ہوا۔ صدر نشین تلنگانہ اقلیتی فینانس کارپوریشن محمد عبید اللہ کوتوال نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے میڈیسن کی ڈگری کی تکمیل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور میڈیکل پروفیشن میں ڈاکٹر کی حیثیت سے خدمات کے آغاز پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے نئے ڈاکٹرس کو حلف دلایا جس میں عوام کی خدمت کا عہد لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سماج میں یوں تو کئی پروفیشن ہیں لیکن ڈاکٹرس کی اہمیت نمایا ہے۔ ڈاکٹرس کا احترام اس لئے بھی ہے کہ وہ کسی بھی تفریق کے بغیر مریض کو شفاء دینے کی ہر ممکن مساعی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرس کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عوام بالخصوص غریب اور متوسط طبقات کی مدد کے ذریعہ دعائیں حاصل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی اغراض سے پیشہ طب کو استعمال کرنے سے عوام کی خدمت ممکن نہیں۔ عبید اللہ کوتوال نے کامیاب امیدواروں اور ان کے والدین اور سرپرستوں کو مبارکباد پیش کی۔ 1؍F

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu