حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سانپوں کو فروخت کرنے والے ایک شخص کو حیدرآباد ڈی آر آئی عہدیداروں نے ورنگل میں گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک شخص اتوار کو ورنگل میں زندہ سانپوں کو فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا ایک خصوصی اطلاع پر ڈی آر آئی حیدرآباد یونٹ نے فورا مقام پر پہنچ کر اس شخص کو روکا اور اس کے بیاگ کی تلاشی لینے پر اس کے پاس سے دو زندہ سانپ Red Sand Boa برآمد ہوئے ۔ ڈی آر آئی عہدیداروں نے وائلڈ لائف تحفظ ایکٹ 1972 کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا اور اس شخص کو فاریسٹ رینج آفیسر ورنگل رینج تلنگانہ کے حوالہ کردیا ۔۔ ش m/b

