Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
اٹنور ضلع عادل آباد میں قلعہ کی بحالی کیلئے تزئین نو کا کام قریب الختم

اٹنور ضلع عادل آباد میں قلعہ کی بحالی کیلئے تزئین نو کا کام قریب الختم

سیاست 6 days ago

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : عادل آباد ضلع کے قدیم اٹنور میں 700 سالہ قدیم قلعہ کے بحالی کا کام مکمل ہونے کے قریب ہے ۔ یہ قلعہ 1300 عیسوی کے آس پاس موجود اٹنور منڈل میں قبائیلی بادشاہوں کے ذریعے تعمیر کردہ ڈھانچہ ہے ۔ یہ آدی واسی حکمرانوں کی شان کی علامت ہے ۔ جنہوں نے 1800 کی دہائی میں برطانوی حکومت کے آغاز تک اس خطے میں حکمرانی کی ۔ اپنے بھر پور ورثے کے باوجود قلعہ وقت کے ساتھ ساتھ اپنی چمک کھو بیٹھا تھا اور خستہ حال حالت میں پڑا تھا ۔ اس کے احاطے میں جھاڑیوں نے جگہ لے لی تھی ۔ تاہم تلنگانہ ہیرٹیج محکمہ اور انٹگریٹیڈ ٹرائیبل ڈیولپمنٹ ایجنسی اٹنور نے مشترکہ طور پر 3.90 کروڑ روپئے کی تخمینہ لاگت سے طویل عرصہ سے فراموش کئے گئے قلعہ کی بحالی اور ترقی کی ذمہ داری اٹھائی جب کہ محکمہ ورثہ 2.60 کروڑ روپئے کی لاگت سے قلعہ کی بحالی کا کام کررہے ہیں ۔ آئی ٹی ڈی اے کی طرف سے 1.30 لاکھ روپئے کی لاگت سے ترقیاتی کام انجام دئیے جارہے ہیں ۔ منصوبے کے ایک حصے کے طور پر قلعہ کی مختلف سمتوں میں واقع گڑھوں کو پتھر اور اینٹوں کی چنائی کے ساتھ بحال کیا جارہا ہے ۔ جب کہ دیواروں کو مضبوط بنایا جارہا ہے اور قدیم کنواں بھی بحال کیا جارہا ہے ۔ اسی طرح قلعہ کی بحالی کے حصے کے طور پر ایک میوزیم ، ایک اوپن ایر تھیٹر ، زمین کی تزئین ، پارکنگ کی سہولت ایک گھنٹی والا گیٹ ، پیدل چلنے والوں کے لیے ٹریک ، فوارہ ، شمسی روشنی اور بیت الخلاء بنائے جارہے ہیں ۔ ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے بتایا کہ قدیم قلعہ کی بحالی اور بنیادی سہولیات کی تعمیری کام ایک ماہ کے اندر مکمل کرلیا جائے گا ۔ کام کی تکمیل کے بعد تاریخی قلعہ میں قبائیلی فنکاروں کے ثقافتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے اور ساتھ ہی قبائیلیوں کے ورثے کے تحفظ اور قلعہ کو ضلع میں ایک اہم سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں ۔ یہ شاندار قلعہ عادل آباد شہر سے تقریبا 55 کلو میٹر اور حیدرآباد سے 310 کلو میٹر دور واقع ہے ۔۔ ش m/b

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu