ریاض ۔ 18 مئی ( کے این واصف ) حج 1447ھ کے لیے ینبع کے پرنس عبدالمحسن بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاسپورٹ آفیسر نے فیڈرل ریپبلک آف جرمنی اور جمہوریہ ترکیہ سے آنے والے عازمین حج کی پہلی فلائٹ کو خوش آمدید کہا۔ سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عازمین حج کے داخلے، پاسپورٹ اور سامان کی کارروائی ایئرپورٹ پر تمام متعلقہ اداروں کی بھرپور ہم آہنگی کے باعث نہایت آسانی سے مکمل ہوئی۔ یہ کوششیں عازمین حج کی خدمت کے لیے مختلف شعبوں کی مکمل تیاری کی عکاسی کرتی ہیں جو سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے عین مطابق ہیں۔

