نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے چار دن کے اندر دوسری بار پٹرول اور ڈیزل کے قیمتیں بڑھائے جانے کے حکومت کے فیصلے پر حیرانی ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس بارے میں عوام کو جواب دینا چاہیے۔ کھرگے نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر کہا کہ حکومت نے 15 مئی کے بعد آج صبح اچانک پھر پٹرول اور ڈیژل کے قیمتیں بڑھا دیں۔ انہوں نے کہا کہ اب واضح ہو گیا ہے کہ ہندوستان بحران میں ہے اور مودی کو اس کا جواب دینا چاہیے ۔ کانگریس صدر نے تیل کے دام چار دن میں دوسری بار بڑھانے کے فیصلے کو حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ بتایا اور کہا کہ مودی حکومت ناکامیوں کا بوجھ عوام کے سر پر ڈال رہی ہے ۔

