Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
اسلاموفوبیا امریکہ بھر میں مسلم کمیونٹی کیلئے خطرہ

اسلاموفوبیا امریکہ بھر میں مسلم کمیونٹی کیلئے خطرہ

سیاست 5 days ago

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کا مسجد میں فائرنگ واقعہ پر ردعمل

نیویارک ۔19؍مئی ( ایجنسیز )نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کیلیفورنیا کی مسجد میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا امریکہ بھر میں مسلم کمیونٹی کیلئے خطرہ بنا ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے اسلامک سینٹر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں سیکوریٹی گارڈ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کمسن مشتبہ حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد مبینہ طور پرخودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق کیلیفورنیا میں فائرنگ کاواقعہ نفرت پر مبنی جرم ہے۔ مشتبہ حملہ آور نے 3 بندوقیں والدہ کے گھر سے لیں اور تحریری پیغام میں نسلی منافرت کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کہا کہ اسلاموفوبیا امریکہ بھر میں مسلم کمیونٹی کیلئے خطرہ بن گیا ہے۔ ظہران ممدانی نے تمام امریکی شہریوں پر زور دیا کہ اسلاموفوبیا کا مقابلہ کریں اور نفرت اور خوف کی سیاست کے خلاف کھڑے ہوں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کی مسجد میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے تشویشناک قرار دیا ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu