Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
چپل اٹھانے اور تھیلے پہونچانے والوں کو عہدے : رینوکا چودھری

چپل اٹھانے اور تھیلے پہونچانے والوں کو عہدے : رینوکا چودھری

سیاست 5 days ago

پارٹی پرچم اٹھانے والے وفادار قائدین نظر انداز ، پارٹیاں تبدیل کرنے والوں کو اہمیتحیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کی سینئیر قائد و رکن راجیہ سبھا رینوکا چودھری نے تلنگانہ میں نامزد عہدوں کی تقسیم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ہی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب یہ پرانی کانگریس نہیں رہی ۔ یہاں پارٹی کا جھنڈا اٹھانے والے وفادار قائدین کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ قائدین کے چپل اٹھانے والے ، نوٹوں کے تھیلے پہونچانے اور پارٹیاں بدلنے والوں کو عہدے اور وزارتیں دی جارہی ہیں ۔ جس سے کانگریس کے حقیقی قائدین اور کارکنوں میں عدم اطمینان ہے اور پارٹی میں ان کے ساتھ نا انصافی اور حق تلفی ہورہی ہے ۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پارٹی قائدین کو اس طرح نظر انداز کیا جاتا رہا تو ان کے حوصلے پست ہوجائیں گے اور ایک ایسا وقت آئے گا جب پارٹی کا پرچم اٹھانے والا کوئی نہیں ہوگا ۔ وہ اس معاملے میں پارٹی ہائی کمان کو ریاست کے تازہ حالات سے واقف کرواچکی ہیں ۔ جس کے بعد پارٹی قائدین کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ لڑائی ان قائدین کو پہچان اور عزت دلانے لڑ رہی ہیں جنہوں نے اپنی جائیدادیں گنوائی اور پارٹی کے لیے قربانیاں دی ۔ ریاست میں ایسا کوئی قائد پیدا ہی نہیں ہوا جو ان کی زبان بندی کرسکے اور ان پر پابندیاں عائد کرے ۔۔ 2/k/b

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu