Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
یوکرین ۔ روس کشیدگی میں اضافہ

یوکرین ۔ روس کشیدگی میں اضافہ

سیاست 5 days ago

ماسکو ؍ کیف ۔ 19 مئی (ایجنسیز) روسی فوج نے منگل کے روز تین روزہ نیوکلیئر مشقوں کا آغاز کیا ہے، جن میں ملک بھر میں ہزاروں فوجی حصہ لے رہے ہیں۔یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب کیف نے ڈرون حملوں میں اضافہ کیا ہے اور صدر ولادیمیر پوٹن چین کے دورے کا آغاز کر رہے ہیں۔روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ 19 سے 21 مئی تک مسلح افواج نیوکلیئر قوتوں کی تیاری اور کسی ممکنہ جارحیت کے خطرے کی صورت میں ان کے استعمال کی مشقیں کریں گی۔وزارت کے مطابق ان مشقوں میں 64 ہزار سے زائد اہلکار اور 7 ہزار 800 سے زیادہ فوجی ساز و سامان شامل ہے۔ اس دوران روسی علاقوں کے مختلف تجرباتی مقامات سے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے تجرباتی فائر بھی کیے جائیں گے۔مزید بتایا گیا ہے کہ ان مشقوں کے دوران بیلاروس میں موجود نیوکلیئر ہتھیاروں کے مشترکہ استعمال اور فوجی تعاون سے متعلق امور پر بھی مشقیں اور غور کیا جائے گا۔اس سے قبل یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے حملے روس کے تیل کے شعبے اور معیشت کو بڑھتا ہوا نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیف نے روسی سرزمین کے اندر ڈرون حملوں میں اضافہ کیا ہے۔ ان کے مطابق حالیہ مہینوں میں روسی تیل کی ریفائننگ میں تقریباً 10 فیصد کمی آئی ہے، جس کے باعث بعض تیل کمپنیوں کو کچھ کنویں بند کرنے پر بھی مجبور ہونا پڑا ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu