Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
مورم مافیہ کے کام نے نوجوان کی جان لے لی

مورم مافیہ کے کام نے نوجوان کی جان لے لی

سیاست 4 days ago

بانسواڑہ کے 50 فٹ گہرے گڑے میں گرکر نوجوان فوت ، افراد خاندان پر سکتہ طاری

بانسواڑہ۔20 مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بانسواڑہ منڈل کے سومیشور گاؤں میں 50 فٹ گہرے گڑے میں پانی نہانے کے لئے جانے والے نوجوان کی موت، تفصیلات کے مطابق پتنگل منڈل ہنگرگاہ فارم ،کے رہنے والے چاند پاشاہ کا بیٹا 22 سالہ نوجوان ایان پاشاہ کا اپنے رشتہ داروں کے یہاں شادی کی تقریب میں پہنچا تھا ۔ سومیشور گاؤں میں مورم نکالنے کے لیے کھودے گئے 50 فٹ سے زائد گڑھے میں پانی نہانے کے لیے اُترنے کے بعدپیر پھسل کرگرنے کے بعد غرق ہو گیا ۔ اس بات کی اطلاع غوطہ خوروں کو دینے پر غوطہ خوروں نے نوجوان کی نعش نکالا ۔ نوجوان بیٹے کی موت پر والدین اورافراد خاندان پر سکتہ طاری ہو گیا کیونکہ اس عمر میں ماں باپ کا سہارا بننے والا نوجوان باپ کے کاندھوں پرمیت بنکر قبرستان گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مورم مافیا اور کنکر مشین کے لیے پتھر نکالنے والوں کی وجہ سے یہ گہرے گڑھے بن گئے ہیں اور یہاں یہ بات قابل ذکر، ہے کہ کوئی عہدیدار بھی اس جانب توجہ نہیں دے رہا ہے کیونکہ مورم مافیہ اور پتھر نکالنے والوں کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے، جسکی وجہ سے سومیشور گاؤں کے میں گہرے گڑھے موت کے کنویں میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ عہدیدار اب بھی خواب غفلت سے بیدار ہوکر اس جانب توجہ دیں توآگے اور کوئی جانی نقصان ہونے سے بچایا جا سکتا ہے، اور عوام کامطالبہ ہے کہ ضعیف ماں باپ کا سہارا چھیننے والے مورم مافیہ اور کنکر مشین کی وجہ سے انکی بیٹے کی موت ہوئی ہے ۔ ان مافیوں کے خلاف سخت سخت کاروائی کرتے ہوئے اس ضعیف ماں باپ کو انصاف دلانے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu